Latest News

جو ہمیں چھوڑ چلے گئے ان کے جانے کا کوئی غم نہیں، بھارتیہ کسان یونین میں دو پھاڑ ہونے پر بولے راکیش ٹکیت.

جو ہمیں چھوڑ چلے گئے ان کے جانے کا کوئی غم نہیں، بھارتیہ کسان یونین میں دو پھاڑ ہونے پر بولے راکیش ٹکیت.
دیوبند: (سمیر چودھری)
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ جو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں ان کے جانے کا غم نہیںہے اور جو ہمارے ساتھ آناچاہتے ہیں ان کا استقبال ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کرنال ضلع کے گاﺅں سونکڑا میں بھارتیہ کسان یونین کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جارہے تھے۔ انہو ں نے انبالہ روڈ پر واقع ایک مقام پر بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداران نے ان کو روک کر ان کا استقبال کیا۔ 
قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین کسانوں کی لڑائی کئی سالوں سے لڑرہی ہے اور آگے بھی ہر لڑائی کو ایمانداری کے ساتھ لڑا جائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ جو لوگ یونین کو چھوڑ کر گئے ہیں اس سے کسان یونین پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کارکنان متحد ہوکر کسانوں کی لڑائی لڑنے میں یونین کا ہمیشہ کی طرح تعاون کرتے رہیں۔ انہوں نے بھارتیہ کسان یونین کو چھوڑ کر جانے والے اور الگ گروپ بنانے والے افراد کے بارے میں کہا کہ یونین میں انہیں پہلے ہی بے ضابطگیوں کی وجہ سے یونین سے باہر کردیا گیا ہے ، ان کے جانے کا یونین کو کوئی غم نہیںہے۔ انہو ںنے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین چھوڑ کر جانے والوں سے اب ان کی تنظیم کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کسان یونین کے ساتھ مل کر کسانوں کی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں ان کا استقبال ہے ، لیکن یونین میں بے ضابطگی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونین غیرسیاسی ہے اور ہم نے ہمیشہ کسانو ںکی لڑائی سڑکوں پر رہ کر لڑی ہے اور آگے بھی لڑتے رہیں گے،کسانو ںپر ظلم کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 
انہوں نے آخر میں کسان یونین کے کارکنان اور عہدیداران سے متحد ہوکر رہنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر یونین کے سینئر لیڈر اشوک چودھری ، میوا رام، ضلع صدر اجے کامبوج، ضلع سکریٹری چودھری ضلع سنگھ، دیویندر چودھری، ببلو پردھان وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر