Latest News

راکیش ٹکیت پر کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام، کسانوں کو متحد کرنے والی بھارتیہ کسان یونین خود ہی ہو گئی دو حصوں میں تقسیم۔

راکیش ٹکیت پر کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام، کسانوں کو متحد کرنے والی بھارتیہ کسان یونین خود ہی ہو گئی دو حصوں میں تقسیم۔ 
سہارنپور: (شبلی رامپوری)
بھارتیہ کسان یونین کے بانی مہندر سنگھ ٹکیت کی برسی پر راکیش ٹکیت اور نریش ٹکیت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین دو حصوں میں تقسیم ہی گئی اور اب یونین کے رہنما راجیش سنگھ چوہان نے اپنے حامیوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور انہوں نے اپنی ہی تنظیم بھارتیہ کسان یونین دوسرا گروپ (غیر سیاسی) بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی نائب صدر راجیش سنگھ چوہان کی قیادت میں ایک نئی BKU تشکیل دی گئی ہے۔ راجیش سنگھ چوہان خود اس کے قومی صدر بن گئے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نریش ٹکیت اور راکیش ٹکیٹ ایسے سیاستدان ہیں جنہیں اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لیے مہم چلانے کے لیے کہا گیا تھا۔
یہ الزام لگاتے ہوئے راجیش سنگھ چوہان نے نئی بھارتیہ کسان یونین کے قیام کا اعلان کیا۔ خیال کیا رہا  ہے کہ یہ ایک ایسا قدم ہے جو بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت اور ان کے بھائی نریش ٹکیت کے لیے پریشانی پیدا کر رہا ہے۔
راکیش ٹکیت دو دن تک لکھنؤ میں رہ کر ڈیمیج کنٹرول میں مصروف تھے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ ٹکیت کا ساتھ چھوڑنے والے کسان لیڈر اس بات سے ناراض ہیں کہ اب یہ تنظیم کسانوں کے مسائل کو چھوڑ کر سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے۔
بھارتیہ کسان یونین (غیر سیاسی) کے صدر راجیش سنگھ چوہان نے لکھنؤ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اصل بھارتیہ کسان یونین کی جگہ بھارتیہ کسان یونین غیر سیاسی تشکیل دی جائے۔ یہ میری تنظیم کی 33 سالہ تاریخ ہے۔ انہوں نے راکیش ٹکیت پر الزام لگایا کہ جب ہم 13 ماہ کی تحریک کے بعد گھر آئے تو ہمارے لیڈر راکیش ٹکیت سیاسی طور پر متحرک دکھائی دیئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن میری بات کو نظر انداز کیا گیا، کسی نے میری بات نہیں سنی، الیکشن کے بعد کہا گیا کہ ای وی ایم کو بچاؤ، ہم نے کہا کہ یہ کسانوں کا کام نہیں، میں نے بھی اس کی مخالفت کی اور انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی ہے، یہ ٹیم کے ارکان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں کے مفادات کے لیے آواز اٹھانا ہے، ہمارا مقصد سیاست کرنا نہیں، کسانوں کو عزت دینا ہے۔
راجیش سنگھ نے صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے کئی سوالوں کا جواب نہ دے کر ان سوالات کو ٹال دیا۔
بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں راکیش ٹکیت اور نریش ٹکیت کے لیے یہ مشکل فیصلہ ہو سکتا ہے، کیونکہ راجیش سنگھ نے جس طرح کسانوں کو متحد کر کے نئی بھارتیہ کسان یونین بنانے کا اعلان کیا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والے دنوں میں راکیش ٹکیت اور نریش ٹکیت کے لئے یہ نئی تنظیم یقینی طور پر مصیبت کھڑی کر سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر