Latest News

مستقبل قریب میں ایک ہوں گے جمعیۃ علماء ہند کے دونوں گروپ، مولانا سید ارشد مدنی کا اہم بیان، ہماری لڑائی سرکار سے ہے۔

مستقبل قریب میں ایک ہوں گے جمعیۃ علماء ہند کے دونوں گروپ، مولانا سید ارشد مدنی کا اہم بیان، ہماری لڑائی سرکار سے ہے۔
دیوبند:  جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں اشارہ کیا کہ مستقبل میں جمعیت ایک ہوسکتی ہیں جمعیت کے دوروزہ دیوبند اجلاس کے دوسرے سیشن میں خصوصی خطاب کے دوران۔انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب بات ہے کہ ہم دونوں (مولانا محمود مدنی ) ایک دوسرے کو صدر کہہ رہے ہیں ۔مولانا نے کہا کہ ممکن ہے یہ صورت حال تبدیل ہوجائے۔
ملک کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوے مولانا نے کہا کہ آگ لگانے خود فنا ہوجاییں گے۔  انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ چاہتا ہے کہ مسلمان مشتعل ہوکر سڑکوں پر اتریں اور تصادم ہو ہمیں اس سازش سے خبردار رہنا ہے ۔میں زور دے کر کہتاہوں کہ سڑکوں پر نہ اتریں ہمارا مقابلہ عوام سے نہیں سرکار سے ہے، سرکار کو چاہیے کہ وہ سری لنکا کے حالات سے سبق لے اور کشیدگی کی فضا پیدا نہ کرے ہم اس صورتحال کا مقابلہ عدالتوں میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں معزرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ اقلیت کبھی اکثریت سے لڑکر کامیاب نہیں ہوسکتی۔
ہمیں بھای چارہ اور محبت سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے آخر میں پھر کہا کہ جلد ہی آپ کو خوشخبری ملے گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر