Latest News

آسام سیلاب کی زد میں لیکن وزیرِ اعلیٰ کو مدرسوں کی فکر: اسد الدین اویسی۔

آسام سیلاب کی زد میں لیکن وزیرِ اعلیٰ کو مدرسوں کی فکر: اسد الدین اویسی۔
نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے کہا کہ آسام میں سیلاب سے 18 افراد ہلاک ہو گئے لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ کو مدرسوں کی فکر ہے، سیلاب متاثرین مدد کے منتظر ہے لیکن وزیرِ اعلیٰ مدرسے بند کرنے کی تیاری کر رہے، جس سے اس حکومت کا ایجنڈا صاف ہے۔
مدرسوں سے متعلق آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے بیان پر اسد الدین اویسی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کو صرف مسلمانوں اور اسلام سے نفرت ہے۔ یہ کھل کر ان کی زبان پر آ گیا ہے۔ مودی حکومت میں کیا مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم نہیں ہے؟‘‘
اُنہوں نے کہا کہ آسام میں سیلاب کی وجہ سے 18 لوگوں کی جانیں گئیں لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ مدارس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ مدارس کے لوگ انگریزوں کے خلاف لڑے۔ مدارس میں سائنس، ریاضی اور دیگر مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ لیکِن ان (بی جے پی) کو صرف اسلام اور مسلمانوں سے نفرت ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر