Latest News

گیانواپی مسجد میں فوارے کو شیو لنگ بتا کرمذہب کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: مولانا توقیر رضا۔

گیانواپی مسجد میں فوارے کو شیو لنگ بتا کرمذہب کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: مولانا توقیر رضا۔
بریلی: اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ گیانواپی مسجد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فوارے اور شیولنگ میں فرق نہیں سمجھتی ہے۔دنیا جانتی ہے کہ بابری مسجد کا فیصلہ جھوٹا تھا۔ گیانواپی معاملے میں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ فوارے کو شیولنگ بتایا جا رہا ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گیانواپی کے حوالے سے میں ہندو بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آپ کے مذہب کا کیسے مذاق اڑا رہے ہیں۔ وہ فوارے اور شیولنگ میں فرق نہیں سمجھتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں ایک اور تقسیم ہو۔ ایسا شیولنگ ہر ٹینک میں پایا جاتا ہے۔ اس طرح حکومت ہر مسجد کو مندر بنانا چاہتی ہے، بے ایمانی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بابری مسجد کا فیصلہ جھوٹا تھا۔ ہماری بے بسی کو کمزوری نہ سمجھو۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد کے حوض کی تصویر لے لو، نومہلہ مسجد میں بھی پتھر موجود ہے۔ حکومت دیوالیہ ہو چکی ہے، اس لیے ہندو اور مسلمان آپس میں الجھ رہے ہیں۔ آپ خاموش رہ کر اس بے ایمانی کی حمایت کر رہے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر