Latest News

اذان اسلام کا حصہ ہے لائوڈ اسپیکر نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ نے لائوڈ اسپیکر سے اذان والی عرضی کو کیا خارج۔

اذان اسلام کا حصہ ہے لائوڈ اسپیکر نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ نے لائوڈ اسپیکر سے اذان والی عرضی کو کیا خارج۔
الہ آباد:  الہ آباد ہائ کورٹ نے لائوڈ اسپیکر سے اذان والی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ لائوڈ اسپیکر سے اذان بنیادی حق نہیں ہے، عرضی میں لائوڈ اسپیکر سے اذان کی درخواست کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے بدایوں کے رہنے والے عرفان نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے درخواست کی تھی کہ نوری مسجد سے لائوڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت دی جائے۔ اب اس عرضی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اذان اسلام کا لازمی حصہ ہے لیکن لائوڈ اسپیکر سے اذان دینا اسلام کا حصہ نہیں ہے۔ جسٹس بی کے وڈلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بینچ نے عرضی خارج کردی۔غورطلب ہے کہ یوپی، مہاراشٹر سمیت ان دنوںملک کی کئی ریاستوں میں لائوڈ اسپیکر کو لے کر تنازعہ جاری ہے، یوپی میں یوگی سرکار نے بڑے پیمانے پر مندروں اور مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر اتروائے دئے ہیں، اس کے علاوہ کئی مذہبی مقامات سے لائوڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کو کہا ہے۔ 
وہیں مہاراشٹر میں مسجد کے ٹرسٹیان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فجر کی اذان بنا لائوڈ اسپیکر کے دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر