Latest News

یوپی مدرسہ بورڈ کے سالانہ امتحان جاری، دیوبند میں امتحان مراکز کا جائزہ لینے پہنچے بورڈ رکن اور ضلع اقلیتی افسر۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے سالانہ امتحان جاری، دیوبند میں امتحان مراکز کا جائزہ لینے پہنچے بورڈ رکن اور ضلع اقلیتی افسر۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے لئے قائم کئے گئے مراکز کا شکشا پریشد مدرسہ بورڈ کے رکن ڈاکٹرعمران احمد نے ضلع اقلیتی افسر کے ساتھ آج یہاں پہنچ کر معائنہ کیا ،حالانکہ اس دوران ایک سینٹر میں پنکھے نہ چلنے پر منتظم اور سینٹر انچارج کوفوراً انتظامات کو درست کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوںنے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ اور سینٹنگ پلان کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ 
اترپردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14مئی سے 23 کے مئی درمیان منعقد ہورہے ہیں، جس کے تحت جمعرات کے روز صوبہ میں پہلی نشست میں سیکنڈری کا انگلش جبکہ دوسری نشست میں سینئر سیکنڈری کا انگلش کاپرچہ ہوا۔دیوبند اور سہارنپور میں مدرسہ بورڈ کے چار سینٹر بنائے گئے ہیں،جن میں کل 1186 طلبہ وطالبات امتحان دے رہے ہیں۔ دیوبند میں قاسم پورہ روڈ پرواقع مدرسہ سعید العلوم اور راجکیہ کنیا انٹر کالج کو سینٹر بنایاگیا،جس میں 468 طلبہ وطالبات شریک امتحان ہیں۔
اسی تحت آج مدرسہ شکشاپریشد بورڈکے رکن ڈاکٹر عمران احمد ضلع اقلیتی افسر بھرت لال گوڑ کے ساتھ پہنچ کر دونوں سینٹروں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے طلبہ وطالبات کے ایڈ مٹ کارڈ سینٹنگ پلان وغیرہ کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کا باریکی سے جائزہ لیاگیا ،ساتھ ہی سینٹروںکے اندر پنکھے نہ چلنے پر سینٹر انتظامیہ کو سخت ہدایت دی گئی،جس پر منتظمین نے بتایاکہ دیوبند میں آج صبح سے بجلی متاثر ہے۔
ڈاکٹر عمران احمد نے میڈیا کو بتایاکہ وہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں امتحانی مراکز کا معائنہ کر رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ صوبہ میں امتحان پوری طرح سے خوشگوار ماحول میںنقل سے پاک،سخت نگرانی اور ڈسپلین کے ساتھ منعقد کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مدرسہ بورڈ کے طلبہ وطالبات اب کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور وہ وزیر اعظم مودی و سی ایم یوگی کے خواب ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر کو پورا کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس دوران ضلع اقلیتی افسر بھرت لال گوڑ نے بتایاکہ ضلع میں چاروں سینٹروں میں1186 طلبہ وطالبات امتحان دے رے ہیں،دیوبند میں مدرسہ سعید العلوم اور راجکیہ کنیا انٹر کالج کو سینٹر بنایاگیا ،جہاں 468 طلبہ وطالبات امتحان میں شامل ہورہے ہیں۔ تمام سینٹروں پر سینٹر انچارج اور اسٹک مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگائی ،ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے فلائی اینگ اسکواڈتشکیل دیئے گئے ہیں، پوری ٹیم مسلسل امتحانات کوپر امن طریقہ منعقد کرانے میں سرگرم ہیں۔ اس دوران مدرسہ سعید العلوم میں سینٹر انچارج شمیم فاطمہ، مدرسہ منیجر جاوید اختر، شاہد انور، سیکٹر مجسٹریٹ رامپال سنگھ اور قاری جاوید وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر