Latest News

شاہین باغ میں بلڈوزر کیوں پہنچا؟ تجاوزات کے خلاف کارروائی پر سپریم کورٹ برہم ’کہا جب معاملہ عدالت میں ہے تو پھر کارروائی کیوں؟۔

شاہین باغ میں بلڈوزر کیوں پہنچا؟ تجاوزات کے خلاف کارروائی پر سپریم کورٹ برہم ’کہا جب معاملہ عدالت میں ہے تو پھر کارروائی کیوں؟۔
نئی دہلی:شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف ہوئی کارروائی پر سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اب سپریم کورٹ میں تھوڑی دیر میں اس پر سماعت ہوگی، سپریم کورٹ نے سوال کیا ہے کہ جب تجاوزات کے خلاف کارروائی کا معاملہ پہلے سے ہی عدالت میں ہے تو پھر بلڈوزر کیوں پہنچا؟ بتادیں کہ شاہین باغ میں تجاوزات اور غیرقانونی بستیوں کو ہٹانے اور انہیں مسمار کرنے کے حکم کے خلاف دو دن پہلے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ آج صبح پولس فورس کے ساتھ ایم سی ڈی کی ٹیم شاہین باغ کارروائی کےلیے پہنچی تھی یہاں ایم سی ڈی کی ٹیم کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بلڈوزر کو واپس جانا پڑا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر