Latest News

شدید مخالفت واحتجاج کے بعد شاہین باغ سے بلڈوزر واپس، تانا شاہی نہیں چلے گی کے نعرے، حالات کے پیش نظر بڑی تعداد میں فورس تعینات۔

شدید مخالفت واحتجاج کے بعد شاہین باغ سے بلڈوزر واپس، تانا شاہی نہیں چلے گی کے نعرے، حالات کے پیش نظر بڑی تعداد میں فورس تعینات۔
نئی دہلی:دہلی کے شاہین باغ علاقے میں تجاوزات ہٹانے پہنچا بلڈوزر اب واپس لوٹ گیا ہے۔ شدید مخالفت واحتجاج کے بعد ا یم سی ڈی کی طرف سے وہاں صرف خانہ پری کی گئی ہے۔ ایم سی ڈی اہلکاروں نے وہاں صرف ایک بلڈنگ کے باہر لگی لوہے کی راڈس کو ہٹوایا جو وہاں رینیویشن کے کام کےلیے لگی تھی، اسی درمیان سپریم کورٹ میں اس معاملے میں سماعت بھی ہوئی۔
اس سے قبل شاہین باغ میں آج شدید ہنگامہ دیکھنے کو ملا، کچھ مقامی لیڈران اور عوام وہاں ایم سی ڈی کے بلڈوزر کے آگے بیٹھ گئے تھے، اور انہوں نے ایم سی ڈی اور بی جے پی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جنہیں بعد میں ہٹادیاگیا، اور کچھ کو حراست میں بھی لیاگیا ہے۔ فی الحال شاہین باغ میں غیر قانونی تجاوزات کے نام پر بلڈوزر کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ادھر بلڈوزر کے جاتے ہی شاہین باغ میں ترنگا لہرایاگیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک یہاں ہنگامہ جاری رہا، لوگ بلڈوزر ایکشن کے خلاف اڑ گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کےلیے ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ کیاجارہا ہے۔ شاہین باغ کی موجودہ حالت کے پیش نظر وہاں سیکوریٹی فورس تعینات کردی گئی ہے اور پولس کی مدد کےلیے سی آر پی ایف کے ۱۰۰ جوان کو بھی تعیناتی کےلیے بھیج دیاگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان نےکہاکہ ابھی میری پولس کے اعلیٰ افسران سے بات ہوئی، میں نے کچھ دن قبل خود اپنی جے سی بی لگا کر تجاوزات ہٹوادیا تھا، مارکیٹ ایسوسی ایشن بھی ساتھ تھی، یہ پی ڈبلیو ڈی کا روڈ سارا کلیر ہے، میں خود کام کررہا ہوں، یہ نوئیڈا روڈ جاتا ہے، میں نے تحقیقات کی، جہاں جہاں تجاوزات کی بات بتائی گئی اسے درست کردیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ میں جب مسجد کا وضو خانہ تڑوا سکتا ہوں تو وہ بتائیں میرے حلقہ اسمبلی میں جہاں جہاں تجاوزات ہے میں اسے ہٹوادوں گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر