Latest News

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کل پیر کے روز سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کل پیر کے روز سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کا چاند نظر آنے اورکل عید اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے پاکستان میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی کل پیر کے روز تیسویں روزہ اعلان کیا ہے جبکہ بروز منگل تین مئی کو عید الفطر منائی جائے گی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر