Latest News

معروف مذہبی رہنما مولانا توقیر رضا نے اعظم خان سے کی ملاقات، جلد پہنچیں گے اسد الدین اویسی۔

معروف مذہبی رہنما مولانا توقیر رضا نے اعظم خان سے کی ملاقات، جلد پہنچیں گے اسد الدین اویسی۔
رامپور:( نامہ نگار) جیل سے 27 ماہ بعد رہا ہونے والے سماجوادی کے سینئر رہنما محمد اعظم خاں سے سرکردہ لیڈروں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ 
گزشتہ شب اتحادملت کونسل کے صدر اور معروف مذہبی رہنماء مولانا توقیر رضا خاں نے رامپور پہنچ کر اعظم خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس دوران مولانا توقیر رضا نے اعظم خان سے ملاقات کرکے احوال جانا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی اس طویل ملاقات میں موجودہ گیان واپی مسجد کو لیکر پیدا کئے گئے تنازعہ اور صوبہ و ملک و ملت کے مسائل گفتگو ہوئی۔
دریں اثنا باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کسی دن بھی ان سے ملنے آسکتے ہیں۔سیاسی حلقوں میں یہ خبر گرم ہےاور پہلے سے بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اویسی ،شیوپال اور اعظم خاں مل کر کوئی نیا محاذ بناسکتے ہیں ۔گرچہ اعظم خاں نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں یہ بات صاف کردی ہے کہ میں ہاردک پٹیل نہیں ہوں ۔
بہرحال سردست کوئی قیاس آرائی کرنا مشکل ہے کہ آنے والے دنوں میں کیا حالات ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر