Latest News

عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا کاٹکٹ دیئے جانے پر کانگریس کے اندر اٹھی بغاوتی آواز، کیا ہماری تپسیا میں کمی رہ گئی تھی؟

عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا کاٹکٹ دیئے جانے پر کانگریس کے اندر اٹھی بغاوتی آواز، کیا ہماری تپسیا میں کمی رہ گئی تھی؟ 
نئی دہلی: کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں 10 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جن میں پی چدمبرم کو تمل ناڈو، جے رام رمیش کو کرناٹک، راجیو شکلا کو چھتیس گڑھ، پرمود تیواری اور مکل واسنک کو راجستھان سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں سب سے چونکا دینے والا نام عمران پرتاپ گڑھی کا ہے، جنہیں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کا نام سامنے آتے ہی کانگریس میں بھی باغیانہ آوازیں سنائی دینے لگی ہیں۔ کانگریس کے کچھ لیڈروں نے عمران کا نام لے کر پارٹی ہائی کمان کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

شاید ہماری تپسّہ میں ہی کمی۔
راجیہ سبھا کے لیے فہرست جاری ہونے کے بعد کانگریس کے کچھ لیڈر خاموش ہیں، لیکن کچھ آواز اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ اس میں سب سے پہلا نام پارٹی کے ترجمان پون کھیرا کا ہے۔ 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کر کے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی بات صرف اشاروں میں کہی۔ پون کھیڑا نے ٹویٹ کیا، شاید میری تپسیا میں کچھ کمی تھی۔ ان کے اس بیان کو براہ راست پارٹی کے فیصلے کے خلاف سمجھا جا رہا ہے۔

عمران پر نشانہ 
پون کھیرا کے علاوہ اداکارہ اور کانگریس لیڈر نغمہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے عمران پرتاپ گڑھی کے حوالے سے پارٹی ہائی کمان کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ پون کھیرا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عمران بھائی کے سامنے ہماری 18 سال کی تپسیا کم پڑ گئی۔ اس کے بعد نغمہ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ نغمہ نے لکھا، "میں نے 2003-04 میں سونیا جی کے کہنے پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جب انہوں نے مجھے راجیہ سبھا بھیجنے کو کہا۔ اس کے بعد 18 سال گزر چکے ہیں لیکن ہمیں موقع نہیں ملا۔ ساتھ ہی عمران پرتاپ گڑھی کو مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ کیا میں کم اہل ہوں؟

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا کے لئے پارٹی امیدوار بنایا ہے کانگریس نے مختلف ریاستوں میں ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات کے لئے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں عمران پرتاپ گڑھی بھی شامل ہیں، عمران پرتاپ گڑھی فی الحال کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر ہیں انھیں مہاراشٹر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر