Latest News

یوگی سرکار نے سابق ایم پی رضوان ظہیر پر کسا شکنجہ، چار کروڑ کی جائیداد ضبط۔

یوگی سرکار نے سابق ایم پی رضوان ظہیر پر کسا شکنجہ، چار کروڑ کی جائیداد ضبط۔
بلرام پور: جمعرات کو ریونیو اور پولیس ٹیم نے سابق ایم پی رضوان ظہیر کی تقریباً 4 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ ان کی اہلیہ سیدہ ہما ظہیر کے نام سے منسوب عالیشان کوٹھی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تین بینکوں کے اکاؤنٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبا اور داماد رمیز سابق چیئرمین فیروز پپو کے قتل کی سازش کے الزام میں جیل میں ہیں۔
تلسی پور نگر پنچایت کے سابق چیئرمین فیروز پپو کو 4 جنوری 2022 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں سابق رکن اسمبلی رضوان ظہیر، بیٹی زیبا رضوان اور داماد رمیز کو سازش کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ بعد میں تمام کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ ابھی تک کسی کی ضمانت نہیں ہوئی۔ یہاں جمعرات کو حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو اور پولس ٹیم نے سابق ایم پی پر شکنجہ کسا ہے۔ ایس ڈی ایم منگلیش دوبے اور سی او کنور پربھات سنگھ سمیت چھ تھانوں کی پولیس اور ایک پلاٹون پی اے سی مقامی شہر کے تحت شیتلپور میں واقع سابق ایم پی کی رہائش گاہ پر دوپہر تقریباً 12 بجے پہنچی۔
سابق رکن پارلیمنٹ پر ایک شخص نے زمین پر ناجائز قبضے کا الزام لگایا ہے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ شیتل پور میں واقع گٹا نمبر 295 کی 0.162 ہیکٹر زمین سابق رکن پارلیمنٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جسے منسلک کر دیا گیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کا عالیشان بنگلہ اہلیہ سیدہ ہما ظہیر کے نام پر رجسٹرڈ ہے جسے سیل کر دیا گیا ہے۔ اس میں رکھی گئی تمام اشیاء حکومت کے قبضے میں ہیں۔ حکومت نے گٹا نمبر 298 کی 1.3 ہیکٹر اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔ پولیس تقریباً دو گھنٹے تک کارروائی میں مصروف رہی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر