Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال پر انتظامیہ کا شکنجہ مزید سخت، دوسرا بیٹا جاوید بھی گرفتار۔

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال پر انتظامیہ کا شکنجہ مزید سخت، دوسرا بیٹا جاوید بھی گرفتار۔
سہارنپور: بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ آج سہارنپور پولیس نے سابق ایم ایل سی کے دوسرے بیٹے جاوید کو بھی گرفتار کرلیا۔
بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ پولیس نے حاجی اقبال کے دوسرے بیٹے جاوید کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال اور ان کے بیٹوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ حاجی اقبال کے بیٹے جاوید کے خلاف رنگدار مانگنے، عدالت میں جعلی کاغذات جمع کرانے اور زمین ہتھیانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔ پولیس جاوید اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔
آج سہارنپور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ پولیس نے جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ جاوید کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاوید کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ حاجی اقبال کے بیٹے جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ رنگدارمانگنے، عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرانے، زمین کی فراڈ، گواہوں کو دھمکانے وغیرہ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ حاجی اقبال گینگ کا سرگرم رکن ہے۔ ابھی کاروائی جاری ہے۔ جس کے بعد مزید مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بتادیں کہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کاایک بیٹا پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ تقریباً دو ہفتے قبل پولیس نے حاجی اقبال کے بیٹے عالیشان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر