Latest News

اعظم خان کی جیل سے رہائی کے بعد اکھلیش یادو نے کی پہلی بار ملاقات، دہلی کے گنگا رام اسپتال میں تین گھنٹے ہوئی بات چیت۔

اعظم خان کی جیل سے رہائی کے بعد اکھلیش یادو نے کی پہلی بار ملاقات ، دہلی کے گنگا رام اسپتال میں تین گھنٹے ہوئی بات چیت۔
نئی دہلی :(ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سب سے بڑے مسلم چہرہ اعظم خاں کے جیل سے آنے کےبعد پہلی بار بدھ (ایک جون 2022) کو پارٹی سربراہ اکھلیش یادو ان سے ملنے پہنچے۔ دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے سے زیادہ تک چلی ہے۔ ملاقات میں بیٹے عبداللہ اعظم بھی موجود رہے۔ دراصل اعظم خاں 29 مئی 2022 سے دہلی کے گنگا رام اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ سیاسی گلیاروں میں بحث ہے کہ اس ملاقات کے بعد یہ طے ہو جائے گا کہ رام پور سے اعظم خاں کی اہلیہ لوک سبھا کا الیکشن ایس پی کے ٹکٹ پر لڑیں گی یا نہیں۔ کہا یہ بھی جا رہاہے کہ بھلے ہی سیاسی مجبوری رہی ہو،لیکن دونوں لیڈرکے درمیان ملاقات ہو ہی گئی۔
اس ملاقات کوکرانے میں ایک اہم رول کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں آئے سینٹر لیڈر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل کا ہے ۔ چرچا ہے کہ رام پور اور اعظم گڑھ سے خالی ہونے والی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے دونوں لیڈروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے ٹوٹ رہے تھے۔ جس کی وجہ سے الیکشن میں بھی نقصان کا خدشہ تھا۔ ایسے میں پارٹی کے اندر بھی اکھلیش یادو پر دباؤ تھا۔ کپل سبل کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد، ان کی پہل پر، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی سمت طے کی جا رہی تھی۔
ایس پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ رام پور اور اعظم گڑھ دونوں سیٹیں پارٹی کے لیے یکساں اہم ہیں اور امیدواروں کا انتخاب تفصیلی بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سیٹوں کی اہمیت کو جانتی ہے اس لیے ہم ان دونوں کو جیتنے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔
اعظم گڑھ حلقہ میں ایس پی کا غلبہ اکھلیش کے 60 فیصد ووٹ شیئر سے ظاہر ہوتا ہے جب وہ 2019 میں اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے دنیش لال یادو ’نرہوا‘ کو شکست دے کر جیتے تھے۔ بھوجپوری اداکار و گلوکار 35.1 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ حکمراں پارٹی ضمنی انتخابات کو ’آسان لڑائی‘ نہیں ہونے دے گی اور ’ہر ووٹ کے لیے لڑے گی‘۔ ایسے میں سیاسی حلقے میں یہ چرچا تھی کہ اکھلیش یادو اور اعظم خاں کے درمیان ملاقات نہیں ہونے سے پارٹی کونقصان پہنچ سکتا ہے ۔
اعظم خاں کو اتوار کے روز باقاعدہ صحت کے معائنے کے لیے اسپتال کے’میڈیسن ڈپارٹمنٹ‘ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ایک ذرائع نے کہا، ’اکھلیش یادو اسپتال پہنچے اور اعظم خاں سے ملاقات کی۔ اسپتال کے ذرائع نے منگل کو بتایا تھا کہ خاں کی حالت ’مکمل طور پر مستحکم‘ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر