Latest News

شان رسالت میں گستاخی کو لیکر دیوبند میں اچانک نوجوانوں کا احتجاج، پولیس نے کیا ہلکا لاٹھی چارج، نصف درجن سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا

شان رسالت میں گستاخی کو لیکر دیوبند میں اچانک نوجوانوں کا احتجاج، پولیس نے کیا ہلکا لاٹھی چارج، نصف درجن سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
دیوبند: پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کی وجہ سے مسلم معاشرے میں غم و غصہ ہے۔ نماز جمعہ سے قبل شہر کے بازار بغیر کسی اپیل کے بند کردیئے گئے۔ بڑی مساجد میں نماز جمعہ ختم ہونے کے بعد درجنوں نوجوانوں نے خانقاہ پولیس چوکی کے علاقے میں ہاتھوں میں بینر پوسٹرز لے کر مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کو انہیں منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس نے موقع سے کئی نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔
جمعہ کو شہر کی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد درجنوں نوجوان بغیر قیادت کے اچانک مسجد رشید کے قریب سڑک پر آگئے اور ہاتھوں میں بینر پوسٹرز لیے ہوئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر ایس پی دیہات سورج رائے اور ایس ڈی ایم دیپک کمار اور افسران نے شہر کے سماجی لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن نوجوان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے جس کے بعد پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور بھیڑ کو بھگا دیا۔ اس دوران پولیس نے موقع سے کچھ نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ اسی دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی اطلاع سے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی دیہات سمیت افسران خانقاہ پولیس چوکی پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
سورج رائے تیاگی، ایس پی دیہات سہارنپور نے کہا

خانقاہ پولیس چوکی کے علاقے میں ہونے والا مظاہرہ پری پلان نہیں تھا۔ اُنہوں نے کچھ نوجوان اچانک بینر پوسٹر اٹھائے سڑک پر نکل آئے۔ انہیں منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔ کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر