Latest News

کانپور تشدد کے معاملہ میں منصفانہ کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو مکتوب ارسال، ملزمان کی گرفتاری اور بے قصوروں کی رہائی کی مانگ، گستاخ رسول پر کی جائے کارروائی۔

کانپور تشدد کے معاملہ میں منصفانہ کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو مکتوب ارسال، ملزمان کی گرفتاری اور بے قصوروں کی رہائی کی مانگ، گستاخ رسول پر کی جائے کارروائی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
جمعیة ضلع مظفرنگر اور قصبہ بڈھانہ کی یونٹ نے مشترکہ طور پر رجسٹری ڈاک کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں کانپور میں منصفانہ کارروائی کرنے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے ٹی وی مباحثے میں شان رسالت میں گستاخی کرنے پر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ پیر کو جمعیۃ علمائ کی ضلع اور شہری یونٹ نے صدر جمہوریہ کو ایک خط بھیج کر مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے اور جھوٹے بیانات دے کر دنیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں اور انصاف پسندوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ان کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، لیکن انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔جمعیة علماءہند نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف جمعیة علماءنے کانپور میں پتھراو ¿ کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ اٹھایا اور کہا کہ پولیس کی طرف سے یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دوسری طرف سے لوگ ہاتھوں میں پتھر لے کر پتھر پھینکتے نظر آ رہے ہیں۔
جمعیة علماءہند نے دیگر مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ اٹھایا۔مکتوب بھیجنے الوں میں مولانا نذر محمد قاسمی ،حاجی شاہد تیاگی ،مولانا قاسم قاسمی ضلع صدر، مولانا مکرم علی قاسمی ضلع جنرل سیکرٹری، حافظ شیردین شہر صدر بڈھانہ، حافظ تحسین راناشہرجنرل سکریٹری، محمد آصف قریشی ضلع سکریٹری اور ضلع میڈیا انچارج ضلع مظفر نگر اور تمام کارکنان کے نام شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر