Latest News

کل جمعہ کے روز "بھارت بند" کی اپیلوں اور افواہوں کو علماء نے کیا خارج، مولانا ارشد مدنی نے کی وائرل پوسٹ کی تردید کی۔

کل جمعہ کے روز "بھارت بند" کی اپیلوں اور افواہوں کو علماء نے کیا خارج، مولانا ارشد مدنی نے کی وائرل پوسٹ کی تردید کی۔
دیوبند: جمعہ کو بھارت بند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں اور اپیلوں کو لے کر انتظامیہ چوکنا ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی مسلم تنظیموں نے بھی ان اپیلوں اور افواہوں سے خود کو دور کر لیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد سمیت ملک کی کئی بڑی مسلم تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کے بھارت بند سے ان کا یا ان کی تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تمام لوگوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے امن، اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کے واقعہ کے بعد مسلم معاشرے میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اسی کو لیکر گزشتہ جمعہ کو کانپور میں احتجاج کے دوران اچانک تشدد ہو گیا، جس کی وجہ سے ریاست بھر کی انتظامیہ اس جمعہ سے پہلے الرٹ ہوگئی ہے اور اعلیٰ حکام نے پولس انتظامیہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، فلیگ مارچ کرنے کو کہا ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
دوسری طرف جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے 10 جون جمعہ کو بھارت بند کی اپیل اُن کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کی تردید کی ہے۔
مولانا مدنی کے پریس سکریٹری مولانا فضل الرحمن نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس پوسٹ کا جمعیۃ علماء ہند یا مولانا سید ارشد مدنی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ ایک فرضی اور من گھڑت پوسٹ ہے، جس پر لوگوں کو توجہ نہیں دینی چاہیے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر