Latest News

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جذباتی پیغام کے ساتھ وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیااستعفیٰ، بی جے پی خیمہ میں خوشی کی لہر، کل دیویندر فڑنویس لے سکتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف۔

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جذباتی پیغام کے ساتھ وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیااستعفیٰ، بی جے پی خیمہ 
 میں خوشی کی لہر، کل دیویندر فڑنویس لے سکتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف۔
ممبئی: مہاراشٹر میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان، شیو سینا مخالف دھڑے کے آگے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہی نہیں، ٹھاکرے نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ادھو ٹھاکرے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے راج بھون روانہ ہوگئے۔
ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بی جے پی لیڈروں نے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا، توقع ہے کہ کل فڈنویس وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
بدھ کو سپریم کورٹ سے فلور ٹیسٹ کا راستہ صاف ہونے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے فیس بک لائیو کرتے ہوئے کرسی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے قانون ساز کونسل سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ وہ کل اسمبلی میں ہونے والے فلور ٹیسٹ میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کل شیوسینکوں کا خون بہے اور وہ سڑک پر آجائیں۔ اس لیے میں کرسی چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے اس فیس بک لائیو میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا ساتھ ہی بغاوت پر غم کا اظہار کیا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اچھے کام جلد نظر آتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے سونیا گاندھی اور شرد پوار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو بہت کچھ دیا وہ ناراض ہیں اور جن کو کچھ نہیں دیا وہ آج بھی ساتھ ہیں۔ مجھے ان لوگوں کے فریب میں آنے کی امید نہیں تھی۔
سی ایم ادھو نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کیا۔ سب کی ہمدردیاں ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کی اجازت بھی دی ہے۔ گورنر کا بھی شکریہ۔ گورنر نے خط پر ایکشن لیتے ہوئے فلور ٹیسٹ کا کہا۔ باغیوں کا غصہ کس بات پر ہے؟ شیوسینکوں کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ سورت، گوہاٹی جا کر ناراضگی ظاہر کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ادھو ٹھاکر کے استعفیٰ کی خبر کے ساتھ ہی بی جے پی خیمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جمعرات کو دیویندر فڑنویس گورنر سے ملاقات کرینگے اور اپنی اکثریت ثابت کریں گے اور وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر