Latest News

استعفیٰ سے پہلے ادھو ٹھاکرے حکومت نے بدلے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام۔

استعفیٰ سے پہلے ادھو ٹھاکرے حکومت نے بدلے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام۔
ممبئی: مہاراشٹر میں شیو سینا میں چل رہی بغاوت کے درمیان وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، حلانکہ اس سے قبل اپنی آخری کابینہ میں انہوں نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا کے قانون سازوں کا ایک دھڑا ادھو ٹھاکرے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ اس دھڑے کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرنے اقتدار کے لالچ میں بال ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریہ سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شہروں کے نام تبدیل کرنے کے فیصلہ کو اسی زاویہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ہوئی اُنکی آخری ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشیو کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ ان شہروں کے نام تبدیل کرنے مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ کابینہ کی میٹنگ میں ادھو انتہائی جذباتی ہو گئے اور کہا ’’ہمیں اپنوں نے دھوکہ دیا ہے، ڈھائی برس میں ہونے والی غلطیوں کے لیے معذرت کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ اس کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعےفلور ٹیسٹ کرانے کا حکم صادر کرنے کے بعد فیس بک لائیو میں جذباتی پیغام کے ساتھ ادھو اٹھا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا، ساتھ ہی انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑ دی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر