Latest News

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ کوچنگ سینٹر کی شروعات پر الفلاح فرنٹ نے پیش کی مبارکباد۔

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ کوچنگ سینٹر کی شروعات پر الفلاح فرنٹ نے پیش کی مبارکباد۔

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات ناقابلِ فراموش:ذاکر حسین
آعظم گڑھ،3 جون (نامہ نگار) سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی نے شبلی کوچنگ سینٹر کا آغاز سرائے میر کھریواں موڑ پر یکم جون کو کیا۔اس بہترین کام کیلئے الفلاح فرنٹ نے سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کی خوب ستائش کی۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے عوام سے کوچنگ سینٹر میں بچوں کو بھیجنے کی اپیل کی۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدر سۃ الاصلاح سرائے میر کے مفسر قران مولانا عمر اسلم اصلاحی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ کیا عالم اور جاہل برابر ہیں اس لیے کسی مسلمان کی شایان شان نہیں ہے وہ کہ نا خواندہ ہو اور حصول تعلیم کے لئے سب سے پہلی ذمہ داری سرپرست پر عائد ہوتی ہے کہ سب سے پہلے گھر میں تعلیم کا ماحول بنایا جائے تعلیم کے تئیں پوری بیداری کا ٹبوت دیا جائے مولانا نے سوسائٹی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس کار ہائے عظیم میں بے لوٹ تعاون دے رہے آخرت کےلئے ذخیرہ تیار کر رہے ہیں   
ماسٹر ابو الکلام نے کہا کہ اس وقت تعلیم کے ساتھ تربیت اسد ضرورت ہے آج ہماری قوم کے نوجوانوں کی بہت افسوسناک ہے موبائل میں اپنا مستقبل برباد کر رہے ہیں اور سب سے تکلیف کی بات تو یہ آج سرپرست اپنے بچوں کے بارے کہتے کہ ہمارے بس میں نہیں تو وہ کس کے بس میں ہوگا اس لئے بچپن سے ہی ایسی تربیت دیں کہ بعد میں یہ نہ کہنا پڑے کہ میرا بیٹا میرے بس میں نہیں  
تنظیم کے صدر ابوالکلام نے شبلی کوچنگ سینٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا دیکھا یہ جارہا ہے کہ ہائی اسکول یا انٹر کے بعد ہمارے بچے تعلیمی سلسلہ منقطع کردیتے ہیں اور ہائی اور انٹر کی تعلیم سے کوئی فائدہ نہی اٹھا پاتے ہماری کوشش ہوگی ہم عوام سے رابطہ کر کے یہ معلوم کریں کہ آخر ہمارے بچے ہائی اور انٹر کے بعد تعلیمی سلسلہ ترک کیوں کر دیتے انہیں سرپرستی نہیں مل پا رہی ہے یا اگلی تعلیم کے لئے حالات ساتھ نہیں دے رہیں تو اس کا بھی سوسائٹی انتظام کرے گی ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں آپ تنظیم سے منسلک ہوں اور تنظیم تعاون کریں جو بچے آپ کی جانکاری ہوں جو ہائی اور انٹر کے بعد تعلیم ترک کردئے ہم انہیں تعلیم سے دوبارہ منسلک کریں گے  
سابق چیئرمین عبید الرحمن نے کہا کہ سوسائٹی نے اطمنان بخش طبی خدمات انجام دینے کے بعد اب اب فروغ تعلیم کا سلسلہ شروع کی قوم کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا، 
تنظیم کے نائب صدر ممتاز احمد قریشی نے کہا کہ سوسائٹی نے دیڑھ برسوں میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی بہت جلد سوسائٹی کا اپنا اسپتال ہوگا اور اسی میں کوچنگ سینٹر بھی چلیگا تنظیم کے تمام ارکان کا تعاون قابل مبارکباد ہے  
تنظیم کے ارکان بلال ارشد، محمد شاہد، محمد زید، وسیم احمد عرف پپو، ڈاکٹر محمد فہد(اختری ہاسپٹل)، ڈاکٹر وسیم احمد، محمد یاسرسمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر