Latest News

قاری صہیب کا ایم ایل سی بننا بہار کے مسلمانوں کیلئے خوش آئند: شاہنواز بدر۔

قاری صہیب کا ایم ایل سی بننا بہار کے مسلمانوں کیلئے خوش آئند: شاہنواز بدر۔
سہرسہ: راشٹریہ جنتادل یوتھ بہار کے صدر قاری صہیب کو پارٹی کی جانب سے بہار قانون ساز کونسل کا رکن منتخب ہونے پر وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے بانی و سماجی کارکن شاہنوازبدر قاسمی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قاری صہیب ایک باصلاحیت اور نیک دل انسان ہے، زمینی سطح پر ہر طبقہ میں بیحد مقبول ہے، راجد نے انہیں ایم ایل سی بناکر اچھا کام کیا ہے جس کیلئے پارٹی کے تمام ذمے داران شکریہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہار کی سیاست میں جن نئے مسلم چہروں نے اپنی محنت، لگن اور جدوجہد سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان میں قاری محمد صہیب کا نام بھی سرفہرست ہے۔قاری صہیب کا وطنی تعلق سمستی پور کے رہوا گاؤں سے ہے وہ ایک دینی و علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد مرحوم حضرت قاری نسیم صاحب جامع العلوم مظفر پور کے مشہور و مقبول اساتذہ میں سے تھے۔قاری صہیب کی تعلیم بنیادی طور پرمدرسہ سے ہے وہ حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ عصری علو م میں بھی مہارت رکھتے ہیں، زمانہ طالب علمی سے سیاست میں دلچسپی رہی اور یہ دلچسپی آہستہ آہستہ جنون میں بدل گیا اور ایک مدرسہ کے معمولی طالب علم سے الحمدللہ بہار کی سیاست کا نمایاں چہرہ بن گیا ہے۔قاری صہیت نئی نسل کے ان نمائندہ چہروں میں سے ایک ہے جو سیاسی میدان میں اپنی محنت، جرت، بیباکی اور حق گوئی کیلئے جانے اور پہچانے جاتے ہیں، ان میں خدمت اور سیاست کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔وہ ایک طویل عرصے سے بہار کی مین اسٹریم سیاست میں سرگرم ہیں، اس وقت راشٹریہ جنتادل یوتھ کے ریاستی صدر ہونے کے ساتھ لالو خاندان کے قریب ترین لوگوں میں شمار کئے جاتے ہیں، اپنی شرافت، ایمانداری اور وفاداری کیلئے مشہور قاری صہیب نے میدان سیاست میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ یقینا اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ شاہنواز بدر نے کہاکہ قاری صہیب جب کسی سرکاری عہدے پر نہیں تھے تب بھی انہوں نے قوم وملت کیلئے ہمیشہ آواز اٹھانے کا کام کیا وہ ان بے داغ سیاسی چہروں میں ہیں جن کا سیاسی مستقبل روشن اور کامیاب دیکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہار قانون ساز کونسل کی رکنیت یقینا ایک اہم ذمے داری ہے اور اس نئی ذمے داری کیلئے وہ ہر طرح سے مستحق اور موزوں ہیں۔اس حسن انتخاب پر راشتریہ جنتادل سربراہ لالویادو، اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اور پارٹی کے تمام ذمے داران کا شکریہ اور قاری صہیب صاحب کو دلی مبار ک باد پیش کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر