Latest News

محمد زبیر کو بنگلورو لایاگیا، ہائی کورٹ میں عرضی پر سماعت کل۔

محمد زبیر کو بنگلورو لایاگیا، ہائی کورٹ میں عرضی پر سماعت کل۔
نئی دہلی : آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی عرضی پر سماعت کےلیے ہائی کورٹ تیار ہوگیا ہے، انہو ںنے عرضی میں اپنی گرفتاری اور حراست میں پوچھ تاچھ کو چیلنج کیا ہے۔ ان کے وکیل نے آج ہائی کورٹ میں تعطیل کے دنوں کے جج کی بینچ کے سامنے معاملہ اُٹھایا۔ انہیں یہ معاملہ اُٹھانے کی اجازت دی گئی ہے اب کل اس معاملے میں سماعت ہوگی۔
قبل ازیں محمد زبیر کو لے کر دہلی پولس کی ایک اسپیشل سیل جمعرات کو بنگلورو میں واقع گھر پہنچی ہے، دہلی پولس کی یہ ٹیم زبیر کو لے کر ساتھ گئی ہے تاکہ زبیر کا لیپ ٹاپ برآمد ہوسکے، الزام ہے کہ اس لیپ ٹاپ کے ذریعہ زبیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا، پہلے زبیر نے لیپ ٹاپ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ برآمد کرنے کے بعد پولس زبیر کے پوسٹ اور ہارڈ ڈسک کی جانچ کرے گی، لیپ ٹاپ کو فارینسک جانچ کےلیے بھی بھیجا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر