Latest News

ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، ۱۰؍ جولائی کو عید الاضحی۔

ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، ۱۰؍ جولائی کو عید الاضحی۔
نئی دہلی/دیوبند/ممبئی: رویت ہلال کمیٹی دا رالعلوم دیوبند، جمیعت علمائے ہند، مرکزی جامع مسجد رویت ہلال کمیٹی ممبئی، امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن اور اترپردیش کی رویت ہلال کمیٹی سمیت ملک کی دیگر ہلال کمیٹیوں نے ذی الحجہ کے چاند کی رویت کا اعلان کیا ہے۔ 
کل ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالاضحی ۱۰؍ جولائی کو منائی جائے گی۔ امارت شرعیہ سے موصولہ خبروں کے مطابق ۳۰؍ جون کو تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیاگیا ، پھلواری شریف اور اس کے اطراف مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا البتہ سوپول، ارریہ، کٹیہار، مالدہ، چنئی، آسام، اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی، رویت اور شہادت کی تصدیق کرلی گئی ہے اس لیے جمعہ کو ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ اور ۱۰ جولائی ۲۰۲۲ بروز اتوار عیدالاضحی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر