Latest News

گستاخ رسول کے خلاف دلی سے یوپی تک مظاہرے، نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ۔

گستاخ رسول کے خلاف دلی سے یوپی تک مظاہرے، نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ۔
نئی دہلی: (ایجنسی)
دہلی کی جامع مسجد میں جمعہ کو پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ بیانات کو لیکر زبردست احتجاج شروع ہواہے۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر بی جے پی لیڈر نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف نعرے لگائے۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ اترپردیش کے سہارنپور میں بھی ہوا ہے۔
دہلی کی جامع مسجد میں جمع لوگوں نے ان دونوں رہنماؤں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا ہے کہ مسجد کی جانب سے مظاہرے کے لیے کوئی کال نہیں دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شاہی امام نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ مظاہرین کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ اے آئی ایم آئی ایم کے کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کر سکتے ہیں لیکن ہم ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔
یوپی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے
سہارنپور اور دیوبند میں نماز جمعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مسجد سے گھنٹہ گھرتک جلوس بھی نکالا۔
اس کے علاوہ لکھنؤ کی ٹیلہ والی مسجد، کولکاتا، حیدرآباد، دیوبند، کانپور، فیروز آباد اور مراد آباد میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا۔
پریاگ راج میں ہنگامہ
پریاگ راج کے اٹالہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جب پولیس نے اسے پرسکون کرانے کی کوشش کی تو پتھراؤ کیا گیا اور اس کے بعد وہاں سے مشتعل افراد پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پتھراؤ کے دوران محکمہ پولیس کے کئی ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پتھراؤ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

بتادیں کہ نوپور شرما اور نوین جندل کے تبصروں پر اسلامی ممالک نے بھی شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی کئی سیاسی جماعتوں نے بھی نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اے ایم یو میں مظاہرہ
دوسری جانب علی گڑھ میں بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے نوپور شرما کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ طلباء نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے ورنہ اس کے بعد وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گی۔ نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کانپور میں فرقہ وارانہ تصادم ہوا ہے اور اس معاملے میں پولیس کی جانب سے مسلسل گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف دہلی پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان ایف آئی آر میں نوپور شرما، نوین کمار جندل سے لے کر حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی، صحافی صبا نقوی اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر