Latest News

شجرکاری مہم کے تحت جامعہ محمد یہ میں لگائے پودے، مفتی عارف مظاہری نے شجرکاری کی اہمیت پر ڈالی روشنی۔

شجرکاری مہم کے تحت جامعہ محمد یہ میں لگائے پودے، مفتی عارف مظاہری نے شجرکاری کی اہمیت پر ڈالی روشنی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
رام پور منیہاران میں واقع دینی ادارہ جامعہ محمد یہ میں شجرکار ی مہم کے تحت پیڑ پودے لگائے گئے اور لوگوں کو پیڑ پودو ں کی اہمیت سے روشناس کرایاگیا۔
اس موقع پر جمعیة علماءہند کے تحصیل صدر اور جامعہ کے مہتمم مفتی عارف مظاہری نے کہاکہ ہمیں نسلوں کو سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے خطرناک اثرات سے بچانے کے لیے درخت ضرور لگائیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے خوشگوار اور صحت مند مستقبل کے لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ نظریات اور مذاہب کی باہمی تفریق سے پرہیز کرتے ہوئے پیڑ پودے لگائے۔
جمعیة علماءہند مجلس منتظمہ کے رکن جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ آج ہم تاریخ کے ایسے موڈ پر کھڑے ہیں جہاں سے انسانی زندگی کو مختلف قسم کے خطرات لاحق ہیں ہمارے سامنے گلوبل وارمنگ وائلینس اور قدرتی آفات کے چیلینجز ہیں جس کے سبب پانی کی بھی قلت ہوتی جارہی ہے ۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، تالاب، دریا اور سمندر بھی آلودہ ہیں، ہمیں ماحول کے تحفظ، آلودگی سے بچاو کا عہد کرنا ہوگا اور اس کا آسان حل درخت لگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پودا لگانے کے بعد ہمیں اس کی حفاظت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
 واضح رہے کہ جمعیت علمائے ہند کے کارکنان گاوں در گاوں جا کر لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت وافادیت سے آ گاہ کررہے ہیں ۔اس موقع پر قاری شوقین الحسنی، حاجی اعظم ،مولانا عبدالرحمن اور مولانا افتخار وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر