Latest News

رواں سال سفر حج پر جانے والے عازمین کو دیوبند میں لگائے گئے ٹیکے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے صحت کے متعلق دی ضروری ہدایات۔

رواں سال سفر حج پر جانے والے عازمین کو دیوبند میں لگائے گئے ٹیکے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے صحت کے متعلق دی ضروری ہدایات۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
رواں سال سفر پر جانے والے عازمین کو دیوبند کے شیخ الہند ہال عید گاہ روڑ پر میڈیکل ٹیم نے انفلونزا اور مینن جائٹس کے ٹیکے لگائے اور صحت سے متعلق ہدایات دیں ۔اس موقع پر حج کاو نٹر کے کنوینر فہیم صدیقی اور فیضی صدیقی نے بتایا کہ عازمین کی ٹیکہ کاری کے لئے سی ایم او آفس سے ڈاکٹر ابھیشیک برمن کی قیادت میں 9 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے عازمین کو ٹیکے لگائے اور انہیں ویکسین سر ٹیفکیٹ جاری کئے۔
انہوں نے بتایا کہ سفر حج سے قبل کی عازمین کے لئے یہ ٹیکہ کاری ضروری ہوتی ہے تاکہ دوران سفر عازمین کو ہیلتھ سے متعلق دشواریاں پیش نہ آئیں۔فہیم صدیقی نے بتایا کہ اس سال ضلع سہارنپور سے تقریباً 200افراد کو سفر حج کی منظوری حاصل ہوئی جن میں دیوبند واطراف دیوبند کے درجنوں عازمین شامل ہیں۔چونکہ اس سال حج سے متعلق تمام پروگرام زبردست طریقہ سے متاثر رہے اور عازمین کو صحیح اور مصدقہ معلومات نہیں مل سکیں اسلئے زیادہ تر عازمین نے دویوم قبل سہارنپور جاکر ٹیکے لگوائے تھے۔
شیخ الہند ہال میں منعقدہ ٹیکہ کیمپ میں باقی ماندہ تمام عازمین نے پہنچ کر ٹیکے لگوائے میڈیکل ٹیم کے رکن ڈاکٹر راو  ماجد نے بتایا کہ عازمین کی لسٹ کے اعتبار سے تمام عازمین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین ٹیکہ سر ٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیںکیونکہ دوران سفر حج آپ کی حج دستاویزات کبھی بھی چیک کی جاسکتی ہیں جس میں ٹیکہ سر ٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے۔
میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ابھیشیک برمن، ڈاکٹر راو ماجد فارماسسٹ، ڈاٹا منیجر مہتاب عالم، راجیش، جے پال، اسرار احمد فارماسسٹ، ہارون سلمانی، اے این ایم پربھادیوی، الکا اور پونم رانی شامل رہیں۔ فہیم صدیقی،فیضی صدیقی اور دلشاد احمد قاسمی نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا اور میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر