Latest News

پریس کلب آف انڈیا نے کیا محمد زبیر کی فوری رہائی کا مطالبہ، نہیں ملی ضمانت، عدالت نے چار دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا۔

پریس کلب آف انڈیا نے کیا محمد زبیر کی فوری رہائی کا مطالبہ، نہیں ملی ضمانت، عدالت نے چار دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا۔
نئی دہلی:(ایجنسی)
پریس کلب آف انڈیا نےمحمد زبیر کی گرفتاری پر سوال اٹھائے ہیں۔ پریس کلب نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ دہلی پولیس کے ذریعہ محمد زبیر کی گرفتاری ایک ایسے دن ہوئی ہے جب ہندوستان نے آن لائن اور آف لائن اظہار رائے اور رائے کے دفاع کے لئے G7 اور دیگر چار ممالک کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پریس کلب نے دہلی پولیس سے آلٹ نیوز کے کوفاؤنڈر محمد زبیر کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے فیکٹ چیکر محمد زبیر کی گرفتاری کو’’انتہائی تشویشناک‘‘ اور’’بے شرم‘‘قرار دیا ہے۔
ایڈیٹرز گلڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زبیر اور ان کی ویب سائٹ آلٹ نیوز نے جعلی خبروں کی نشاندہی کرنے اور پروپیگنڈہ مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت ہی معروضی اور حقائق پر مبنی برسوں کے دوران مثالی کام کیا ہے۔
بتا دیں کہ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے ’مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور فساد بھڑکانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ زبیر کے لیے پرتیک سنہا نے ٹویٹ کیا ہے کہ 2020 کے ایک معاملے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے انہیں گرفتاری سے تحفظ دیا تھا۔
لیکن پیر کو شام 6.45 بجے ہمیں بتایا گیا کہ اسے ایک اور ایف آئی آر کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ قانونی دفعات کے مطابق جن دفعہ کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے ان کے مطابق ہمیں ایف آئی آر کی کاپی دینا لازمی ہے۔ لیکن بار بار کہنے کے بعد بھی ہمیں ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی گئی۔

نہیں ملی ضمانت عدالت نے چار دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا۔
عدالت نے آلٹ نیوز کے کوفاؤنڈر اور صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو چار دن کا ریمانڈ دیا ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے 7 دن کا ریمانڈ مانگا تھا۔ قبل ازیں دونوں فریقین نے دلائل پیش کئے۔
محمد زبیر کی طرف سے پیش ہونے والی ایڈووکیٹ ورندا گروور نے عدالت میں کہا کہ زبیر کا کام حقائق کی جانچ کرنا ہے۔ کیونکہ انٹرنیٹ پر بہت ساری غلط معلومات اور جعلی خبریں ہیں۔ 2019 میں دہلی ہائی کورٹ نے انہیں سیکورٹی فراہم کی تھی۔ ایسے میں دہلی پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ان کا ٹویٹ قابل اعتراض نہیں ہے۔ یہ ایف آئی آر 194/2020 ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر