Latest News

سہارنپور میں گیارہ نوجوان کو ملی جیل سے رہائی، مسلم وکلاءکی جدوجہد اور کوششوں کے نتیجہ میں جلد ملے گی سبھی نوجوانوں کی رہائی:مولانا عبدالمالک مغیثی۔

سہارنپور میں گیارہ نوجوان کو ملی جیل سے رہائی، مسلم وکلاءکی جدوجہد اور کوششوں کے نتیجہ میں جلد ملے گی سبھی نوجوانوں کی رہائی:مولانا عبدالمالک مغیثی۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
مسلم وکلاءکے ایک پینل کی جدو جہد اور کوششوں کے نتیجے میں سہارنپور کی عدالت سے مرزاپور کے جن گیارہ نوجوانوں کی ضمانت منظورہوئی تھی، ان سبھی کو آج ضلع جیل سے رہا کردیاگیا۔واضح رہے کہ یہ رہائی گزشتہ سنیچر کو ہونی تھی،لیکن عدالتی کارروائی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ آج کاروائی مکمل ہونے کے بعد سبھی کی رہائی عمل میں آئی اورتمام افراد (مقیم، انوار، مدثر،دانش، مرسلین، مختار،وارث،انصار، نعیم، شوقین اور افضال) صبح 7 بجے جیل سے رہا ہوگئے۔ ضلع جیل پر موجود ملزمان کے اہل خانہ و رشتے دار نوجوانوں سے مل کر بے حد خوش نظر آئے اور ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان نوجوانوں کی رہائی کے لئے اپنا تعاون اور کوششیں صرف کیں۔ رہائی کے وقت علاقہ بہٹ،رائے پور سے ذمہ دار موجود رہے جن میں بالخصوص ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، راؤ عاطف اور پردھان عبدالقادر رائے پور سے موجود رہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے بتایا کہ مسلم نوجوانوں کی قانونی مدد کرنے کے سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں۔ تمام پہلوو ں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد جیل میں قید افراد کو بھی باعزت رہائی نصیب ہوگی۔ کیس کی پیروی کررہے بابر وسیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ کل ہی یہ گیارہ افراد جیل سے رہا ہوجاتے لیکن عدالت میں ہائی کورٹ کے ججوں کی میٹنگ ہونے کے سبب رہائی کا پروانہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے رہائی نہ ہوسکی۔ آل انڈیا مائنارٹیز ایڈووکیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی ایڈووکیٹ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم لوگوں کی محنت کامیاب ہورہی ہے اور اسی طرح وکلاءکا پینل دیگر علاقوں کے گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے قابل قدر کوششیں و جہد جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی کے نتیجے میں ان شاءاللہ دیگر افراد بھی رہا ہوں گے۔ پیروی کررہے وکلاءمیں،اشرف خاں ایڈووکیٹ، فیصل اقبال ایڈوکیٹ، محمد سلیم خاں ایڈوکیٹ، شعیب ایڈوکیٹ، عدنان شاہد ایڈوکیٹ، آصف انصاری ایڈوکیٹ، شاہ عالم ایڈوکیٹ، یوسف جمال ایڈوکیٹ، شاہ نواز ایڈوکیٹ، اور فرمان ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر