Latest News

یکم جون سے یو پی میں شروع ہوئی بقایہ بجلی کے بلوں پر سرچارج معافی کی اسکیم۔

یکم جون سے یو پی میں شروع ہوئی بقایہ بجلی کے بلوں پر سرچارج معافی کی اسکیم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
بقایا بجلی بلوں پر سرچارج اور سود معافی اسکیم آج سے شروع ہوگئی ہے ، ایس ڈی او نکوڑ راج بیر سنگھ نے علاقہ کے عوام سے اس اسکیم سے فائدہ اٹھاکر بل جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ آج محکمہ بجلی نکوڑ کے ایس ڈی او راج بیر سنگھ نے بتایا کہ یکم جون سے 30جون تک بجلی بقایا بلوں میں 100فیصد ی یک مشت سود معافی اسکیم چلائی جارہی ہے جس میں ایک لاکھ سے اوپر کے بقایا بلوں کو بارہ قسطوں اور ایک لاکھ سے کم والے بلوں کو 6قسطوں میں جمع کرسکتے ہیں۔او ٹی ایس پر سرچارج میں 100فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ 
انہوں نے بتایا کہ وقت پر قسط جمع نہ کرنے والے صارفین اس چھوٹ سے محروم ہوجائیں گے اور سرچارج دوبارہ ان کے بل میں جوڑ دیا جائے گا۔ ایس ڈی او نے صارفین سے اس اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بقایا بلوں کو جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے مطابق یہ اسکیم پورے صوبے میں یکم جون سے نافذ ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر