Latest News

دیوبند سے گرفتار مشتبہ نوجوان کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا، دیوبند لاکرکمرے کی تلاشی لی اور چھان بین کے بعد بنایا نقشہ۔

دیوبند سے گرفتار مشتبہ نوجوان کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا، دیوبند لاکرکمرے کی تلاشی لی اور چھان بین کے بعد بنایا نقشہ۔
دیوبند: مہاراشٹر اے ٹی ایس بدھ کو جھارکھنڈ کے رہنے والے مشتبہ نوجوان انعام الحق کے ساتھ اس عمارت میں پہنچی، جہاں سے  14 مارچ اسے گرفتار کیا گیا تھا اور یہاں اے ٹی ایس نے اس کے کمرے کی باریک بینی سے تلاشی لی۔
انعام الحق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ عمارت میں کرائے پر رہائش پذیر تھا۔ اے ٹی ایس نے اسے ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعد کی تفتیش میں اس کے روابط دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں پونے سے پکڑے گئے جنید نامی مشتبہ دہشت گرد نے تفتیش کے دوران انعام الحق کو اپنا ساتھی بتایا تھا۔ جس کی وجہ سے مہاراشٹر اے ٹی ایس اسے دیوبند سب جیل سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے گئی۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم، جو یوپی اے ٹی ایس کے ذریعہ دیوبند سے گرفتار مشتبہ بنگلہ دیشی مشتبہ مبینہ دہشت گرد کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے گئی، بدھ کو دیوبند پہنچی مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اس جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد ایک نقشہ بنایا جہاں سے اسے یوپی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم مشتبہ دہشت گرد انعام الحق کے ساتھ واپس چلی گئی۔
گزشتہ 13 جون کو مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم نے ملزم کو ساتھ لے جا کر ممبئی ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا۔ بدھ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس انعام الحق کے ساتھ دیوبند پہنچی اور اس کمرے کی تلاشی لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے انکوائری کی بنیاد پر فزیکل تصدیق کی ہے اور نقشے وغیرہ بنائے ہیں۔ اس کے بعد یہ ٹیم انعام الحق کے ساتھ واپس آگئی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر