Latest News

بزرگ عالم دین مدرسہ فیض ھدایت رحیمی رائے پور کے صدر مدرس مولانا قاری محمد ایوب کا انتقال۔

انتہاٸی افسوس ناک خبر- بزرگ عالم دین مدرسہ فیض ھدایت رحیمی رائے پور کے صدر مدرس مولانا قاری محمد ایوب کا انتقال۔
سہارنپور: حضرت مولانا قاری محمد ایوب صاحب عمادپوری صدر مدرس مدرسہ فیض ھدایت رحیمی رائے پور کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرماٸے اور لواحقین کو صبر عطا فرماٸے آمین ، نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائیگی۔ نماز عصر کا وقت 05:45 پر ہے۔
مرحوم گزشتہ کچھ عرصے بیمار تھے اور انکا سہارنپور و ہریانہ کے جمنا نگر میں علاج چل رہا تھا لیکِن قابل ذکر افاقہ نہیں ہوا۔ آج صبح قریب عمر 82 سال کی عمر میں انکا انتقال ہو گیا۔ اُنکے اِنتقال سے علمی حلقوں کی فضا مغموم ہو گئی۔ کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگ اور علماء مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی اور ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے مولانا ایوب کے انتقال کو عظیم علمی خسارہ قرار دیا اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار۔ اہل علاقہ نے مرحوم کے انتقال کو پوری علاقہ کا بڑا نقصان بتایا۔ مرحوم انتہائی نیک شخصیت کے مالک تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی درس قرآن اور درس حدیث میں گزاری ہے، علاقے میں ان کا علمی و اصلاحی اور تربیتی فیض عام تھا، انہیں علمی حلقوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی یکساں مقبولیت حاصل تھی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر