Latest News

مسلم پرسنل لا بورڈ کی علما و دانشوران سے ٹی وی چینلوں کے ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کی علما و دانشوران سے ٹی وی چینلوں کے ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل۔
نئی دہلی ( پریس ریلیز): جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ صدر بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، نائبین صدر بورڈ حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب، حضرت مولاناکا کاسعید احمد عمری صاحب، حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحب، حضرت مولانا سید ارشدمدنی صاحب، جناب ڈاکٹر سید علی محمد نقوی صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں علماء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے۔ ان پروگراموں میں شرکت کرکے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کرپاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام و مسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلکہ محض اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بدنام کرنا ہوتا ہے۔ یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے علماء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح ناکام ہو جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر