Latest News

محمد ﷺ کی توہین امت ہرگز برداشت نہیں کرسکتی: علامہ القرضاوی۔

محمد ﷺ کی توہین امت ہرگز برداشت نہیں کرسکتی: علامہ القرضاوی۔
دوحہ۔۱۰؍ جون: عالم اسلام کی معروف علمی ودینی شخصیت علامہ یوسف القرضاوی نے قطر میں طویل خطبہ میں حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے تعلق سے کہا کہ ’’اس جرم کے بارے میں امت کا کیا موقف ہونا چاہیے کہ ان کے مقدسات اور ان کے نبی اور رسول ﷺ پر زبان درازی کی جائے۔ سب سے پہلے تو امت اس پر اپنے غصے کا اظہار کرے، اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، اور اپنے رب، دین، قرآن اور رسول عظیم کی حمایت میں اپنے غصے کا اظہار کرے اور اعلان کرے کہ وہ اس جرم کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر غصہ کرنا فضیلت ہے بل کہ یہ فریضہ ہے۔محمد صلی اللہ علیہ کی توہین امت کسی بھی حال میں قبول نہیں کر سکتی، یہ ایک بڑا جرم ہے‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر