Latest News

معمول پر لوٹےگھنشیام پور کے بدھیا ٹولہ میں حالات، 22 دن بعد مسلمانوں کی گھر واپسی، مسجد میں آذان اور نماز کا اہتمام۔

معمول پر لوٹےگھنشیام پور کے بدھیا ٹولہ میں حالات، 22 دن بعد مسلمانوں کی گھر واپسی، مسجد میں آذان اور نماز کا اہتمام۔
گھنشیام پور/دربھنگہ،7جولائی (پریس ریلیز )
امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی کی ہدایات اور قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی مشورے سے بدھیا ٹولہ گھنشیام پور کے معاملے کو لیکر کئی بار میری حاضری گھنشیام پور تھانہ اور پولیس افسران کے یہاں ہوئی، اس دوران کئی اھم شخصیات رابطے میں آۓ خصوصاموجودہ جدیو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور صاحب ان کی بےپناہ کوششوں اور قوم و ملت کے تئیں بے لوث توجہ بیدار مغزی اور سرکاری افسران کی دلچسپی کی وجہ سے نہایت ہی مختصر وقت میں پولیس انتظامیہ کی طرف سے امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی اور پھر آج مورخہ 7/7/2222کوپولس کے اعلیٰ افسران سماجی کارکنان کی موجودگی میں مذکورہ بستی کے لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے مذکورہ باتیں صدر تنظیم امارت شرعیہ گھنشیام پور مفتی محمد نظر الباری الندوی مہتمم مدرسہ اسلامیہ پالی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا، مفتی موصوف نے مزید کہا آج میں نے خود نماز ظہر باجماعت بدھیا ٹولہ گھنشیام پور میں ادا کی الحمد للہ مسجد میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے صدر تنظیم امارت شرعیہ نے کہا نماز کے بعد میں نے خود بستی کا جائزہ لیا مرد و خواتین سے باتیں کیں_
واضح رہے کہ مذکورہ بستی میں 15جون2022 کو لڑکا لڑکی کے عشق کے معاملے کو لیکر آپس میں ہندو مسلم کے درمیان مارپیٹ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی الحمد للہ اب حالات معمول پر آگئے ہیں، مفتی صاحب نے تمام پولیس افسران پرساسن گھنشیام پور اور سماجی کارکنان خصوصا ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی اور شاھنواز بدر قاسمی اور دیگر معاونین کا شکریہ بھی ادا کیا-

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر