Latest News

نئی نسل کو سیرت نبوی ﷺ سے واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت۔ وژن انٹرنیشنل اسکول میں سیرت کوئز، پینٹنگ اور دوڑ مقابلوں میں کامیاب طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کے دوران شاہنوازبدرقاسمی کا خطاب۔

نئی نسل کو سیرت نبوی ﷺ سے واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت۔ وژن انٹرنیشنل اسکول میں سیرت کوئز، پینٹنگ اور دوڑ مقابلوں میں کامیاب طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کے دوران شاہنوازبدرقاسمی کا خطاب۔
سہرسہ: ضلع کے مشہور تعلیمی ادارہ وژن انٹرنیشنل اسکول چکمکہ میں آج طلباء وطالبات کے مابین سیرت نبوی کوئز، پینٹنگ اور دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔اس پروگرام میں بڑی تعدادمیں بچوں کے گارجین موجود رہے اور تمام طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے دعاؤں سے نوازا۔
اسکول کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر شاہنوازبدرقاسمی نے اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں ان دنوں توہین رسالت کے دلخراش واقعات پیش آرہے ہیں جو یقینا بیحد افسوس ناک ہے ایسے میں نئی نسل کو سیرت نبوی ﷺ سے واقف کرانا بیحد ضروری ہے، سیرت کوئز کا اصل مقصد بچوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ڈالنا اور اپنے نبی کی حیات مبارکہ سے سے انہیں واقف کرانا ہے، الحمدللہ تمام بچوں نے اس مسابقہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی خداداد صلاحیتوں سے ہم سب کا دل جیت لیا۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ اور مسابقہ انسانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے اس سے فطری صلاحیت کا اندازہ اور ہر طالب علم کی خوبی کاپتہ چلتاہے۔ دہلی کے سینئرہندی جرنلسٹ افضل ندیم نے اپنی تقریر میں کہاکہ وژن انٹرنیشنل اسکول ایک بامقصد اور مثالی ادارہ ہے، یہاں کے بچوں میں ہم نے جو صلاحیت دیکھی ہے وہ یقینا حیران کن ہے، یہ ادارہ ابھی بھلے ہی چھوٹا ہے لیکن اس اسکول کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں میں شریک ہوکر مجھے دلی خوشی ہوتی ہے۔سوپول سے تشریف لائے جامعہ اصلاح البنات بوہروا کے ترجمان مولانا نظام الدین اشاعتی نے بچوں کے سامنے تفصیل سے اس موضوع پر گفتگو کی اور کہاکہ آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں، بچوں نے جن صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اس طرح کے تقریبات ہوتے رہنا چاہئے تاکہ بچوں میں مقابلہ اور مسابقہ کا مزاج پیدا ہو اور آگے بڑھنے کا جنون آئے، انہوں نے کہاکہ میرے دو صاحبزادے اس اسکول میں زیر تعلیم ہے اس لئے مجھے یہاں کے نظام تعلیم و تربیت سے اچھی طرح واقفیت ہے، مجھے خوشی ہے کہ ایک مثالی ادارہ ہمارے علاقہ میں موجودہے جہاں دینی اور دنیوی تعلیم ایک ساتھ دیجاتی ہے اور بچوں کی تربیت کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے ہمیں ایسے اداروں کا کھل کر تعاون کرنا چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
پروگرام کی نظامت اسکول کے پرنسپل عفان سر اور قاری شمیم نعمانی نے مشتر کہ طورپر انجام دئیے،سیرت نبوی کوئز میں زین العارفین دربھنگہ کی ٹیم، پینٹنگ میں رابعہ پروین چکمکہ، مقابلہ دوڑ میں گروپ اے میں امان اللہ سہرسہ اور بی میں عبدالاحد سونپورہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو شیلڈ،میڈل سمیت گراں قدر انعامات سے نواز اگیاجبکہ بقیہ تمام بچوں کو تشجیعی انعامات بھی دیئے گئے۔
اس موقع پر اسکول کے ڈائر یکٹر نعیم صدیقی، حافظ عبدالسبحان نندلالی، ماسٹر محمد بدرالدین، وارڈ ممبرمرغوب عالم، ماسٹر ارشاد، مجیب عالم، کیف سر، تاجور میم، شازیہ میم سمیت بڑی تعداد مہمانان کرام موجود رہے۔
پروگرام کے بعد آج سے اسکول میں ایک ہفتہ کیلئے عیدالاضحی کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا،تمام بچے، اساتذہ اور ملازمین چھٹی منانے کیلئے اپنے گھروں کوروانہ ہوگئے،اب اگلے سولہ جولائی سے تعلیمی نظام کا آغاز کیاجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر