Latest News

کنہیالا قتل میں بی جے پی اور آر ایس کا ہاتھ: مولانا توقیر رضا خان۔

کنہیالا قتل میں بی جے پی اور آر ایس کا ہاتھ: مولانا توقیر رضا خان۔
بریلی : اتحاد ملت کائونسل کے صدر اور خانوادہ اعلیٰ حضرت کے رکن مولانا توقیر رضا خان نے سنیچر کو بریلی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے ادے پور کے درزی کنہیا لال کے قتل کےلیے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تبصرے کے بعد لوگوں کا بھروسہ بڑھے گا۔ مولانا توقیر رضا خان نے کہاکہ ادے پور میں کنہیا کا قتل کرنے والے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے رکن ہیں، اس میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہاتھ ہے، کنہیا کے قتل اور اس کی ویڈیو بنانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر پورے ملک میں افراتفری کا ماحول بنے اور ملک میں تشدد ہو۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کنہیا کا قتل کیا ہے انہوں نے سنگین جرم کیا ہے ایسے لوگوں کو کسی عوامی مقام پر پھانسی ہونی چاہئے، انہو ںنے کہاکہ کنہیا کے اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت اور ادے پور جاکر میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا اور معاشی مدد بھی کروں گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر