Latest News

عید الاضحی کے موقع پر ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے پر ہیز کیا جائے، گوونڈی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر، قانون کی آڑ میں غیر ضروری طور پر دشواریاں پیدا نہ کی جائیں: مولانا ندیم صدیقی کا حکومت سے مطالبہ۔

عید الاضحی کے موقع پر ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے پر ہیز کیا جائے، گوونڈی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر، قانون کی آڑ میں غیر ضروری طور پر دشواریاں پیدا نہ کی جائیں: مولانا ندیم صدیقی کا حکومت سے مطالبہ۔
ممبئی:( پریس ریلیز) آج یہاں مدرسہ تعلیم القرآن مسجد کینا مارکیٹ دیو نار گوونڈی میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس ارکان عاملہ و مدعو ئین خصوصی کا ایک اہم اجلاس بصدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) منعقد ہوا ،جس میں صو بے بھر کے تمام اراکین عاملہ اور مد عوئین خصوصی کے علاوہ ضلع صدر و جنرل سکریٹری نے شرکت کی اور باہم مشورہ سے یہ طے کیا کہ ملک کے مو جودہ حالات کے پیش نظر عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے ، اس لئےممنوعہ جانور کی قربانی سے پر ہیز کیا جائے ،قربانی کے جانوروں کی فوٹو سوشل میڈیا پر نہ ڈالی جائے ،صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قربانی کے موقع پر جانوروں کی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بہتر اقدمات کئے جائیں ،قانون کی آڑ میں غیر ضروری طور پر دشواریاں پیدا نہ کی جائیں ۔ اہانت رسولﷺ کے و قعات کے روک تھام اور سدباب کے لئے تمام اراکین نے متفقہ طور پر یہ طے کیا کہ اہانت رسول ﷺ کا جب بھی کوئی واقعہ رونما ہو تو جمعیۃ علماء کی ہر یونٹ قانونی چارہ جوئی کا تمام طریقہ استعمال کرکے خاطیوں کو سزاء دلانے کی جد جہد کی جائے ۔دوسرے رسول اللہ ﷺ کی سیرت و کردار اور انسانیت کے لئے آپ کی خدمات و قر بانیوں سےعام لوگوں کو واقف کرایا جائے ۔نیز مسلم اور غیر مسلم علاقوں میں نوجوانوں ،بچوں ،بڑوں اور خواتین کے لئے الگ الگ سیرت کوئز پروگرام کیا جائے۔ سیرت کے عنوان پر مختصر اور مفید کتابیں شائع کرکے عوام میں تقسیم کی جائیں اس کے لئے ایک 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ،جس میں مولانا عبد القدیر مدنی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مفتی عبد الرحمن اشرفی جالنہ ،مولانا محمد ابراہیم قاسمی شولاپور ،مولانا معز الدین فاروقی ،ایڈوکیٹ ماجد پٹیل اورنگ آباد ،مفتی عبدااللہ قاسمی بیڑ و دیگر شامل ہیں ۔جمعیۃ لیگل ٹیم کے سکریٹری یڈوکیٹ پٹھان تہورخان نے جمعیۃ کی جانب سے عدالتو ں میں لڑیے جانے والے مقدمات کی مو جود ہ کیفیت پر روشنی ڈالتےہوئے فر مایا کہ گذشتہ چند سالوں سے عدالتوں کا نظام سمجھ سے بالا ترہے جب بھی ملز مین کی رہائی کا راستہ دکھائی دیتا ہے تو تاریخوں کو بڑھا دیا جاتا ہے اور کیس کا تصفیہ نہیں ہو پاتا ہے ۔اضلاع اور تعلقوں میں جمعیۃ علماء کے اراکین کے تربیتی اجلاس کے انعقاد کے سلسلہ میں عید الاضحی کے بعد پر بھنی ،تھانہ ،سانگلی ،جلگائوں ،احمد نگر ،ناسک ، دھولیہ ،کو لھا پور ،بھنڈراہ ،چندرپور ،وردھا ،گڑھ چرولی ممبئی و مضافات میں مختلف تاریخوں میں تربیتی پروگرام کرنا طے کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں باہم مشورہ سے جمعیۃ علماءہند کی مجلس منتظمہ میں منظور کردہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضلع سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اسے عمل میں لانے کے خاکہ تیار کیا جائے ۔خاص طور پر موجودہ حالات میں جمعیۃ سد بھائونا منچ کے قیام کی ضروت و اہمیت پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نفرت پھیلانے والے افراد اور گروہوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے اگست کے پہلے ہفتہ میں ہر ضلع اور تعلقہ میں سدبھائو نا منچ قائم کیا جائے گا ،جس کی نگرانی کے لئے ،مفتی روشن قاسمی ، مولانا حبیب الرحمن قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ) ،مولانا ابراہیم قاسمی ،مفتی شاہد قاسمی،مولانا ارشاد اللہ مخدومی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے اور انہیں ان کے لئے اگلا لائحہ عمل طے کرنے کے لئےاپنے نوجوانوں کی تربیت کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مشکل حالات کے وقت وہ قوم و ملت کے لئے وہ کام آسکیں ۔ جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ مدارس کے اساتذہ کی ٹریننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں حکومت مہا راشٹر کی جا نب سے شہر اورنگ آبا د اور عثمان آباد کا نام بدلنے کے کابینہ فیصلہ کی پر زور مذمت کی گئی اور طے کیا گیا کہ جو لوگ اس سلسلہ میں عدالت میں قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں ہم ان کا بھر پور قانونی سپورٹ کریں گےا جلاس کا آغاز قاری شمس الحق قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءمراہٹواڑہ)  کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مولانا انیس اظہر ملی نے نعتیہ کلام پیش کیا ، مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر