Latest News

اسپائس جیٹ کے دو طیاروں کی ممبئی اور کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، دہلی سے دبئی جارہے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اتارا گیا، حکام نے مسافروں کا خاص خیال رکھا۔

اسپائس جیٹ کے دو طیاروں کی ممبئی اور کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، دہلی سے دبئی جارہے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اتارا گیا، حکام نے مسافروں کا خاص خیال رکھا۔
ممبئی: آج اسپائس جیٹ کے دو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ ایک طیارہ دہلی سے دبئی جارہا تھا جسے صبح میں کراچی میں لینڈ کرایا گیا ،دوسرے کو ممبئی میں لینڈ کرایاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنڈالا سے ممبئی کی جانب اڑان بھرنے والا اسپائس جیٹ طیارہ ایس جی ۳۳۲۴ پر کروز کے دوران پی ٹو سائڈ ونڈ شیل کا باہری حصہ ٹوٹ گیا جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر لینڈ کرایاگیا۔ اس لینڈنگ پر بات کرتے ہوئے اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ پانچ جولائی کو اسپائس جیٹ کیو ۴۰۰ طیارہ ایس جی ۳۳۲۴ کنڈالا ممبئی پرواز کررہا تھا، اس دوران ایف ایل ۲۳۰ پر پی ٹو سائیڈ ونڈو شیلڈ آئوٹر پین میں دراڑ آگیا، فی الحال ممبئی میں طیارے کو محفوظ اتار لیاگیا ہے۔ قبل ازیں نئی دہلی سے دبئی جانے والے اسپائس جیٹ کے مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔منگل کو سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی طیارے بوئنگ ۷۳۷میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ا؛یرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ اجازت ملنے پر طیارے نے سوا نو بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔’طیارے میں ۱۵۰مسافر سوار ہیں۔ لاؤنج میں مسافروں کی خاطر تواضع کی جا رہی ہے۔‘ترجمان کے مطابق انجینئر طیارے کے انجن کا معائنہ کرکے خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’ایئر کرافٹ انجینئروں کی رپورٹ کے بعد طیارے کو پرواز کے لیے کلیئرنس دی جائے گی۔‘اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔’طیارہ بحفظات کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے اور مسافروں کو بھی نکالا گیا ہے۔ طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی ہے۔‘ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے لیے ایک اور طیارہ کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔’طیارے میں کوئی فنی خرابی رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی تواضع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مطابق گزشتہ ۱۵دنوں کے اندر یہ اسپائس جیٹ کی تیسری ایمرجنسی لینڈنگ ہے۔ ۱۹جون کو پٹنہ میں اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب اس کی انجن میں آگ لگی۔ جہاز میں ۱۸۵مسافر سوار تھے۔سنیچر کی صبح اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی ۲۹۶۲جبل پور شہر جا رہی تھی جب طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے سے اس کو دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر