Latest News

بی جے پی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ایم ایل اے کو کیا معطل، ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔

بی جے پی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ایم ایل اے کو کیا معطل، ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔
نئی دہلی: بی جے پی نے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ بی جے پی نے بھی ٹی راجہ سنگھ کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ آپ نے پارٹی کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔ بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو بھی نوٹس جاری کیا ہے اور 10 دن میں جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی، ٹی راجہ سنگھ، جنہیں نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا، اُن کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ اس سے قبل حیدرآباد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ٹی راجہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کیے تھے۔ تب سے لوگ ناراض تھے۔ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کے بعد انہیں آج صبح حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ منگل کے روز حیدرآباد میں تاجروں نے رضاکارانہ طور پر بازار بند کر اپنا احتجاج درج کرایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر