Latest News

مرادآباد کے ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 26 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔

مرادآباد کے ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 26 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔
مرادآباد:  پولیس نے اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے چھجلیٹ تھانہ علاقے میں اپنے گھر میں اجتماعی نماز ادا کرنے پر 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے دوسری برادری کے نوجوان کی شکایت پر 16 نامزد اور 10 نامعلوم نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب پورے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی دیہات سندیپ کمار مینا نے مزید کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے زیر دفعہ 505(2) کے تحت 16 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پیشگی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اجتماعی نماز ادا کرنے کے معاملے میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ضلع کے تھانہ علاقے کے چھجلیٹ کے گاؤں دلہ پور کے ہندو برادری کے کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ واحد اور مستقیم اپنے گھروں میں اجتماعی نماز ادا کر رہے ہیں، جس سے گاؤں میں ایک نئی روایت شروع ہو رہی ہے۔ گاؤں والوں نے دونوں نوجوانوں پر گاؤں کے اندر ایک نئی روایت شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ہندو برادری کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر