Latest News

گجرات کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مضمون شائع کرنے والے ایڈیٹر پر ایف آئی آر درج۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مضمون شائع کرنے والے ایڈیٹر پر ایف آئی آر درج۔
احمدآباد: (ایجنسی)گجرات پولیس نے ‘سوراشٹرا ہیڈ لائن’ کے ایڈیٹر کے خلاف اخبار میں مضمون شائع کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بی جے پی کی مرکزی قیادت گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے ناخوش ہے اور ان کی جگہ لینے پر غور کر رہی ہے۔
بی بی سی ہندی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اخبار نے اپنے 22 اگست کے ایڈیشن میں الویدا بھوپیندرا جی، ویلکم روپالا کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا تھا۔ یہ مضمون اخبار کے ایڈیٹر انیرودھ نکم نے لکھا ہے۔ راجکوٹ سٹی اے ڈویژن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سی جی جوشی نے کہا کہ اس معاملے میں دو ملزمین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جنہیں ابھی گرفتار کیا جانا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر بابو بھائی وگھیرا کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اخبار کے ایڈیٹر نے یہ مضمون افواہیں پھیلانے، بی جے پی کے حامیوں میں خوف و ہراس پھیلانے، مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور عوامی امن کو خطرے میں ڈالنے کی نیت سے لکھا ہے۔ آرٹیکل کے مطابق مرکزی وزراء پرشوتم روپالا اور منسکھ منڈاویہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سب سے آگے ہیں۔ 
مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بی جے پی کی مرکزی قیادت سی ایم بھوپیندر پٹیل سے ناخوش ہے اور ان کی جگہ لینے پر غور کر رہی ہے، ایف آئی آر کے مطابق، مرکزی وزراء پرشوتم روپالا اور منسکھ منڈاویہ اعلیٰ عہدے کے لیے سب سے آگے ہیں۔ پولیس نے ایڈیٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی 505(1(b)، 505(2) اور 144 دفعہ لگائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر