Latest News

بڑی خوشخبری: حجاج اب واجبات کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔

بڑی خوشخبری: حجاج اب واجبات کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔
ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب حجاج فیس و دیگر واجبات کی ادائیگی یکشمت کے بجاۓ دو اقساط میں کر سکتے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کی سہولت اور آسانی کے لیے چند اہم فیصلے کیے ہیں۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مختص لاٹری نظام کو منسوخ کر کے براہ راست رجسٹریشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔ برزگ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب 65 سال سے زیادہ عمر کے حجاج کرام کے لیے مختص کوٹہ کا 25 فیصد کیا جارہا ہے جب کہ ایک نیا اکنامی پیکیج بھی متعارف کرایا جار ہا ہے تاکہ کم آمدنی والے بھی حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کے واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ حجاج فیس و دیگر واجبات کی ادائیگی یکشمت کے بجاۓ دو اقساط میں کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر