Latest News

ممتاز اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری کا انتقال۔

ممتاز اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری کا انتقال۔
نئی دہلی:  جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور ممتاز اسلامی اسکالر مولانا سید جلال الدین عمری کا طویل علالت کے بعد دہلی کے جا معہ نگر کے الشفا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا، وہ 87 برس کے تھے۔ مرحوم کی  نماز جنازہ ہفتے کی صبح بعد نماز فجر ادا کی جائے گی۔
مرحوم کئی روز سے اسپتال میں داخل تھے، ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں انہیں انتہائی نگہداشت والی یوٹ آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ 
مولانا جلال الدین عمری کی ولادت 1935ء میں جنوبی ہند تمل ناڈو کے ضلع شمالی آرکاٹ کے ایک گاؤں پتّگرم میں ہوئی، مولانا کا شمار عصر حاضر کے بڑے عالم دین میں ہوتا تھا، فی الوقت جماعت اسلامی ہند کی شرعیہ کونسل کے چیئر مین تھے۔ آپ 50 سے زائد کتابوں کے مصنف و بہترین مقرر تھے۔ مولانا جلال الدین عمری کے انتقال پر ملک کے نامور علماء کرام اور سماجی وسیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو عظیم خسارہ قرار دیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر