Latest News

گجرات کے برودہ میں گنپتی جلوس کے دوران مسجد پر پتھرائو۔

گجرات کے برودہ میں گنپتی جلوس کے دوران مسجد پر پتھرائو۔
برودہ: گزشتہ شب گجرات کے برودہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقے پانی گیٹ سے گنپتی لے کر جارہی بھیڑ سے کچھ شرپسند عناصر نے وہاں مسجد پر پتھرائو کردیا اور قریب کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، سامان لوٹ لیے لوگوں پر بھی پتھر برسائے۔
پولس نے گنپتی ضبط کرکے حالات پر قابو پایا۔ صبغت اللہ اشرف کی رپورٹ کے مطابق مسجد کے پاس والے دکان میں پتھر بازی کے ساتھ ساتھ دکان دار کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ وہاں سے بھاگ نکلا پھر بھیڑ نے دکان کا سامان باہر نکال کر گلے سے پیسے لوٹ لیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر