Latest News

ہیرا گروپ کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا انویسٹروں کے پیسہ واپس کرنے کا فیصلہ، انکم ٹیکس کی چھان بین کے بعد گروپ کی ایک جائیداد فروخت کی جائیگی۔

ہیرا گروپ کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا انویسٹروں کے پیسہ واپس کرنے کا فیصلہ، انکم ٹیکس کی چھان بین کے بعد گروپ کی ایک جائیداد فروخت کی جائیگی۔
نئی دہلی/حیدرآباد: (پریس ریلیز)  سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہیرا گروپ کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ساتھ ایس ایف آئی او اور انکم ٹیکس محکمہ کی تشخیص کے ساتھ حیدرآباد کے ٹولی چوکی، شیک پیٹ اراضی کی بڑی جائیدادکی نشاندہی کی ۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سرمایہ کاروں کے پیسے واپس کرنے کی مہم میں مصروف نظر آئیں ۔انکم ٹیکس اور ایس ایف آئی او نے کاغذات کا جائزہ لیا اور اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں پر جائیداد موجود ہے ۔کاغذات کے ذریعے تمام طرح کی معلومات انکم ٹیکس محکمہ کے سامنے پیش بھی کی گئیں ۔انکم ٹیکس نے حیدرآباد کے شیک پیٹ کے علاقے ٹولی چوکی میں ایک لاکھ مربع گز کی پراپرٹی کی نشاندہی کی ہے، ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ تمام انوسٹروں کے پیسے واپس کرنے کےلئے ایک کی جائیداد کافی ہے جب کہ اس طرح کی 87 جائیدادیں ہمارے پاس موجود ہیں ۔ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ، سی ای او، ہیرا گروپ نے کہاکہ اس پروپرٹی کو بیچنے کا مقصد ہمارے انوسٹروں کے پیسے واپس کر کے ان کے اعتماد کو برقرار رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں ہم صرف حقیقی سرمایہ کاروں کو ہی ادائیگی کریں گے جن کے پاس اصل دستاویزات ہیں۔ اب تک حکومت کی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے نظرثانی کے مطابق تقریباً 30 کروڑ روپے کے صرف 507 دعوے ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر 4574 سرمایہ کاروں کی فہرست شائع کی تھی، جس میں ان سے متعلقہ دستاویزات پیش کرکے اپنی رقم کا دعویٰ کرنے کو کہا گیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی نے 1449 دعووں کا پتہ لگایا جن کے پاس مناسب دستاویزات اور حقیقی سرمایہ کارتھے ۔ اس کے باوجود ہیرا گروپ نے سرمایہ کاروں کی کوتاہیوں کو پورا کرنے کے لیے وقت سے پہلے اپنے 900 کروڑ کے اثاثوں کے کاغذات تحقیقاتی ایجنسیوں کو فراہم کر دیے۔ پراپرٹیز کی قیمت اثاثوں کی نشاندہی کرنا تھا جو دعووں کی کل رقم کو مناسب طریقے سے پورا کر سکے۔ لوگوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیرا گروپ بلا سود کاروباری ماڈل کی پیروی کرتا ہے، ڈاکٹر نوہیرہ شیخ نے وضاحت کی کہ پراپرٹیز متعارف کرانے کا اقدام اپنے سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے اور ان کے پیسے جلد سے جلد ادا کرنے کے لیے ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر