Latest News

اتر پردیش حکومت کی 15 اکتوبر تک مدارس کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت۔

اتر پردیش حکومت کی 15 اکتوبر تک مدارس کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت۔
لکھنو: اتر پردیش اقلیتی فلاح مسلم وقف کے کابینی وزیر نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت کا مقصد ہے کی اقلیتی سماج کے بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم دی جاۓ تاکہ کی ان کی ہمہ جہت ترقی یقینی ہو سکے۔ 
کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاست کے غیر امداد یافتہ مدارس کا سروے کرائے جانے کے لیے 10 ستمبر تک سروے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جبکہ 15 اکتوبر 2022 تک سروے کا کام مکمل کرایا جانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر مداد یافتہ مدارس کا سروے کرنے والی ٹیم سے متعلق تحصیل نائب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، بیسک تعلیم افسر اور ضلع کے اقلیتی فلاح کے افسر شامل ہوں گے۔ اے ڈی ایم کی رہنمائی میں سروے کر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو رپورٹ دی جائیگی۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ سروے رپورٹ 25 اکتوبر 2022 تک حکومت کو مہیا کرائیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت کے ذریعے جاری سروے کے حکم نامے میں کوئی واضح سوالنامہ نہیں بتایا گیا ہے فقط لفظ سروے کا استعمال کیا گیا ہے۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ دفتر سے حاصل معلومات کے مطابق کس جگہ مدرسہ واقع ہے؟ کس این جی او یا تنظیم کے ماتحت چل رہا ہے یانہیں اس کا ذریعہ آمدنی کیا ہے۔ مدر سے میں کتنے طلباءزیر تعلیم ہیں ۔ مدرسے میں فرنیچر کی صورتحال کیا ہے۔ ٹوٹلٹ باتھ روم کے حوالے سے کیا سہولت ہے، مدرسے میں نصاب کی نوعیت کیا ہے۔ مدرسے میں آنے جانے کے لیے راستے درست ہیں یا نہیں ہیں، بچوں کو بنیادی سہولیات حاصل ہیں یا نہیں اس پر اعدادو شمار جمع کیا جاۓ گا۔

ایجنسی انپٹس کے ساتھ۔
سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر