Latest News

یوپی میں مسلسل بارش سے بھاری تباہی،16 افراد کی موت، کئی اضلاع میں اسکول بند، محکمہ موسمیات کا مزید بارشوں کا الرٹ۔

یوپی میں مسلسل بارش سے بھاری تباہی،16 افراد کی موت، کئی اضلاع میں اسکول بند، محکمہ موسمیات کا مزید بارشوں کا الرٹ۔
لکھنو: دہلی-این سی آر اور یوپی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور متعدد مقامات پر تباہی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ یوپی کے کئی اضلاع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے بدھ کی رات سے جمعرات کی دوپہر تک الگ الگ حادثات میں 16 افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ 10 اموات اٹاوہ میں واقع ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مین پوری میں ایک، فیروز آباد میں تین اور کاس گنج میں دو افرد کی بارش اور اس سے متعلق واقعات میں موت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بارش سے متعلق واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔شدید بارش کے پیش نظر اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جن میں نوئیڈا، لکھنؤ، علی گڑھ، کانپور، سیتا پور، بہرائچ جیسے اضلاع شامل ہیں۔نوئیڈا میں موسلادھار بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل یتھراج نے کہا کہ شہر میں زبردست بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام سرکاری اور نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ادھر، علی گڑھ ضلع کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر 23 اور 24 ستمبر کو تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں راجدھانی لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب نے بھی طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ریونیو ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سدھیر گرگ نے کہا محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی یوپی میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جس کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ پر ہے۔”مسلسل بارش کی وجہ سے کسان دھان کی تیار کھڑی فصل کے ممکنہ نقصان سے پریشان ہیں۔ سبزیوں کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سبزیوں کی فصلوں میں ہونے والے نقصان کے باعث مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر