Latest News

یوپی میں مظاہرین سے نقصان کی وصولی کرنے والا بل منظور۔

یوپی میں مظاہرین سے نقصان کی وصولی کرنے والا بل منظور۔
لکھنؤ: یوپی اسمبلی نے جمعرات (22 ستمبر 2022) کو ایک بل منظور کیا جس میں اتر پردیش ریکوری آف ڈیمیج ٹو پبلک اینڈ پرائیویٹ پراپرٹی ایکٹ 2020 میں ترمیم کی گئی۔ اس بل کے مطابق شرپسندوں اور مظاہرین سے ہڑتال، بند، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ لیا جائے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت قانون کو مزید سخت بنانے کے ساتھ ساتھ فسادیوں سے ہرجانہ لینے کے لیے کلیمز ٹریبونل کے اختیارات میں اضافہ کرنے جا رہی ہےاس کے ساتھ ہی یوگی حکومت نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے کئی اہم سفارشات کی ہیں۔ جس کے تحت واقعہ سے نمٹنے اور امن و امان کی بحالی میں مصروف پولیس اور انتظامیہ کے اخراجات کوبھی چوڑا جاے گا۔
بھڑکانے والوں پر مقدمہ: اب کسی بھی مظاہرے یا دھرنے کے دوران گڑبڑ کی صورت میں اس تقریب کا انعقاد کرنے والوں کو بھی ملزم بنایا جائے گا۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ کلیمز اتھارٹی کے سامنے درخواست تین ماہ کی بجائے تین سال کے لیے پیش کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ، دعویٰ اتھارٹی کو بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ درخواست گزار کو اضافی وقت دے سکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر