Latest News

دارالعلوم دیوبند نے کی مدارس کے سروے کے متعلق ہونے والے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی، اب 18 ستمبر کو بلایا گیا اجلاس۔

دارالعلوم دیوبند نے کی مدارس کے سروے کے متعلق ہونے والے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی، اب 18 ستمبر کو بلایا گیا اجلاس۔
دیوبند: یوگی حکومت کی جانب سے غیر سرکاری مدارس کا سروے کرانے کے سلسلہ میں 24 ستمبر کو اسلامی تعلیم کے مرکزی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے بلائے گئے یوپی کے مدارس اور بڑے علمائے کرام کے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب یہ کانفرنس 18 ستمبر 2022 کو  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ہفتہ کو دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی میں لیا گیا اور ادارے کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بعض وجوہات کی بناء پر کانفرنس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب دارالعلوم دیوبند میں علمائے کرام اور مدارس کے ذمہ داران کا اجلاس 24 ستمبر کے بجائے 18 ستمبر کو ہوگا۔ مدارس کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا اور اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند اپنا موقف پیش کرے گا۔
جمعہ کو ہی "دیوبند ٹائمز" نے کانفرنس کی تاریخ بدلنے کی خبر چلائی تھی، جس پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے اب باضابطہ مہر ثبت کر دی ہے اور نئی تاریخ 18 ستمبر مقرر کی ہے۔
بتا دیں کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے غیر سرکاری مدارس کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے علمائے کرام میں ناراضگی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 10 ستمبر تک ایک کمیٹی بنا کر سروے کا کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور 15 اکتوبر تک اس کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ہی ڈی ایم کو 25 اکتوبر تک حکومت کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔


سمیر چوہدری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر